جہانگیر ترین کے حمایتی رکن اسمبلی کو گرفتار کر لیا گیا

معاون خصوصی شہزاد اکبر کی مدعیت میں مقدمے کا معاملہ پولیس نے ایم پی اے نذیر چوہان کو حراست میں لے لیا

ایم پی اے نذیر چوہان کو ایل ڈی اے دفتر سے حراست میں لیا گیا نذیر چوہان کیخلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج کیا گیا تھا نذیر چوہان نے ٹی وی پروگرام میں شہزاد اکبر کیخلاف بیان دیا تھا

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے مشیر احتساب شہزاد اکبر نے نذیر چوہان کے خلاف مقدمہ درج کروا یا تھا، لاہور کے تھانہ ریس کورس میں شہزاد اکبر کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا ،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نذیر چوہان نے ٹی وی پروگرام میں میرے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے۔مقدمے میں 298, 189,589 اور153 کی دفعات شامل ہیں

یادرہے نذیر چوہان جہانگیرترین گروپ کے سرگرم رکن ہیں۔نذیر چوہان نے چند روز قبل شہزاد اکبر کو انتقامی احتساب کا ماسٹر مائنڈ قراردیا تھا

نذیر چوہان کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر نے پولیس پر دباوَ ڈالا کہ میرے خلاف کیوں مقدمہ درج نہیں کیا، شہزاد اکبر کے کہنے پر جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے،میرے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے . اب پوری جنگ لڑوں گا، پی ٹی آئی کی حکومت پر اعلی عہدوں پر بیٹھے لوگوں کو دیکھنا ہے کہ کس مسلک سے تعلق ہے، ایک بار سوال اٹھایا کہ آپ قادیانی ہیں شہزاد اکبر کو وقت دیا کہ وضاحت دیں لیکن انہوں نے کوئی بات نہ کی ،اگر وہ قادیانی ہیں تو فی الفور استعفی دیدیں، احمدی قادیانی خود کو مسلمان کہتے ہیں ، ہم نے کبھی قادیانی پر مسئلہ نہیں اٹھایا لیکن اپنی صفوں میں گھس کر تمام مسلک کو نقصان پہنچاتے ہیں، آخری حد تک جائوں گا عاشق رسول ہوں فیصلہ کیا تھا

جہانگیر ترین کو ملی خوشخبری، ایسا اعلان کر دیا کہ سب کے پسینے چھوٹ گئے

جہانگیر ترین فیصلہ کر لیں پارٹی میں رہنا ہے یا نہیں، میرے ساتھ بھی زیادتی ہوتی رہی،پی ٹی آئی رہنما برس پڑے

جہانگیر ترین گروپ کی آج کس شخصیت سے ملاقات طے؟ پنجاب میں تہلکہ مچ گیا

جہانگیر ترین گروپ کا آج ہونے والا اجلاس ایک بار پھر موخر

جہانگیر ترین بارے رپورٹ وزیراعظم کو پیش،اہم شخصیت کا بڑا دعویٰ

وزیراعظم نے جہانگیر ترین بارے کیا رپورٹ مانگی تھی؟ بیرسٹر علی ظفر کا انکشاف

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین بارے درخواست پر فیصلہ سنا دیا

بریکنگ..شہزاد اکبر کھل کر جہانگیر ترین گروپ کیخلاف آ گئے، مقدمہ درج کروا دیا

مقدمہ درج ہونے کے بعد ترین گروپ کے ایم پی اے کا گرفتاری دینے کا اعلان

Shares: