حالیہ آزاد کشمیر انتخابات مکمل طور مینیج تھے، اسے صرف انتخابات کا نام ہی دیا جا سکتا ہے رانا ثناءاللہ

0
43
حالیہ آزاد کشمیر انتخابات مکمل طور مینیج تھے، اسے صرف انتخابات کا نام ہی دیا جا سکتا ہے رانا ثناءاللہ #Baaghi

ن لیگ کے رہنما رانا ثناء ﷲ کا کہنا ہے کہ حالیہ انتخابات مکمل طور مینیج کیے گئے تمام ایجنسیاں ان انتخابات پر مامور تھیں۔

باغی ٹی وی : نجی ٹی وی کے مارننگ شو آزاد کشمیرکے حالیہ انتخابات پر گفتگوکرتے ہو ئے ن لیگ کے رہنما رانا ثناء ﷲ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے حالیہ انتخابات مکمل طور پر مینیج تھے تمام ایجنسیاں ان انتخابات پر مامور تھیں مکمل بیوروکریسی، چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سے لے کر آئی جی اور آئی جی سے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او تک تمام لوگ حکومت پاکستان یا صوبہ پنجاب سے تھے۔

رانا ثناء ﷲ نے حالیہ انتخابات کو تما شا قرار دیتے ہو ئے کہا کہ اسے صرف انتخابات کا نام ہی دیا جا سکتا ہے اسماعیل گجر کے بیان پر رانا ثناء ﷲ نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بالکل غلط بات کی ہے ، ان کے اس بیان کا پارٹی نے نوٹس لیا ہے۔

مارننگ شو میں رانا ثناء ﷲ کا کہنا تھا کہ اسماعیل گجر انتخابات میں کامیابی حا صل کرچکے تھے تاہم ان کے حالیہ بیان کی بنیاد پر ان کے حلقہ کے نتائج پہلے روک دیئے گئے اور پھر انہیں ہروادیا گیا ۔

دوران گفتگو رانا ثناء ﷲ نے سوال اٹھایا کہ جب یہ سب عیاں ہو گا تو لو گوں کا کیا اعتماد رہے گا۔ رانا ثناء ﷲ نے پی ٹی آئی کے متوقع وزیر اعظم سردار الیاس تنویر کے سوشل میڈیا پر جاری بیان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہو ئے کہا کہ سردار الیاس تنویر ویڈیو میں بتا رہے ہیں کہ کس طرح جماعت اسلامی آزادکشمیر کے صدر کو بھی ان کے حق میں دستبردار کر وادیا گیا ۔

دوسری جانب شو میں شامل پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آزاد کشمیر کے تین حلقوں میں تحفظات ہیں –

Leave a reply