نذیر چوہان کی رہائی کی روبکار جاری ہونے کے باوجود مشکلات کم نہ ہوئیں ،شہزاد اکبرکی مدعیت میں ایک اور مقدمہ درج

0
44
نذیر-چوہان-کی-رہائی-کی-روبکار-جاری-ہونے-کے-باوجود-مشکلات-کم-نہ-ہوئیں-،شہزاد-اکبرکی-مدعیت-میں-ایک-اور-مقدمہ-درج.jp-bg #Baaghi

پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے نذیر چوہان کی رہائی کی روبکار جاری ہونے کے باوجود مشکلات کم نہ ہوئیں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے) نے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق نذیر چوہان کے خلاف شہزاد اکبر نے لاہور کے تھانے میں مقدمہ درج کرایا تھا جس پر گزشتہ روز پولیس نے انہیں پکڑ کر عدالت پیش کیا ، جہاں عدالت نے انہیں ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ان کی ضمانت منظور کرلی مگر انہیں جیل بھیج دیا گیا –

آج نذیر چوہان کے وکلاءنے ایک لاکھ کے مچلکے عدالت جمع کرائے جس پر عدالت نے ان کی رہائی کیلئے روبکار جاری کر دی ، مگر اب شہزاد اکبر کی جانب سے نذیر چوہان کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمے درج کر ادیا گیا ہے ۔

شہزاد اکبر کی جانب سے درخواست ایف آئی اے کے سائبر کرائم یونٹ میں جمع کرائی گئی جس پر ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے ، مقدمے میں دو افراد جاوید بٹ اور وسیم راجا بھی نامزد ہیں ۔

Leave a reply