![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2021/07/WhatsApp-Image-2021-07-28-at-3.13.57-PM.jpeg)
ہوا کی ایک اور بیٹی جنسی بربریت کی بھینٹ چڑھ گئی ہے، وہاڑی کی رہائشی نسیم بی بی اور اس کے 14 ماہ کے کمسن بیٹے کو راولپنڈی میں تھانہ چونترہ کے علاقہ میں تیزدھارآلہ سے بڑی بے دردی سے قتل کردیا گیا ہے، مقتولین کی میتیں وہاڑی پہنچی تو ہر آنکھ اشک بار تھی، نسیم بی بی کے ساتھ پہلے زیادتی کی گئی اور پھر اس کو بڑی بے دردی سے قتل کردیا گیا ہے، سنگدل قاتل نے کم سن 14 ماہ کے بچے کو بھی بے رحمی سے موت کے گھاٹ اتاردیا ہے.
وہاڑی کی رہائشی نسیم بی بی جو اپنے خاوند کے ساتھ راولپنڈی میں مقیم تھی، دو روز قبل ماجد نامی شخص نے نسیم بی بی کو پہلے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، اس کے بعد اسے بڑی بڑی بے رحمی سے تیز دھار آلے سے قتل کردیا تھا، سنگدل قاتل کو 14 ماہ کے معصوم بچے پربھی رحم نہ آیا، اس نے اس کم سن بچے کو بھی اسی تیز دھار آلے سے موت کے گھاٹ اتاردیا تھا، راولپنڈی پولیس تھانہ چونترہ نے نعش کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا ہے، ماں بیٹے کی میتیں جب وہاڑی پہنچی تو اس سانحہ پر ہر آنکھ اشک بار تھی.
مقتولہ نسیم بی بی کی والدہ نے آہ زاری کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپنی بیٹی اور نواسے کے قاتل کو گرفتار کرکے سخت ترین سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے.