راولپنڈی :’دشمنوں کو امن عمل متاثر نہیں کرنے دیں گے‘،اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان اورافغانستان کاامن ایک دوسرے سے وابستہ ہے دشمنوں کو امن عمل کو متاثر کرنےکی اجازت نہیں دیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے افغان میڈیا وفد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں آرمی چیف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیاعوامی، سماجی اور ثقافتی رابطوں میں پل کا کردار ادا کر سکتا ہے میڈیا کی ذمہ داری ہے امن دشمنوں کی نشاندہی کرکےشکست دے۔
15 member Afghan media delegation visited GHQ and met General Qamar Javed Bajwa, Chief of Army Staff (COAS). Speaking at the occasion, COAS said media can act as a bridge to create conducive environment for promoting cultural / social and people to people engagement
1/6 pic.twitter.com/R9BDCFItJa— PTV World (@WorldPTV) July 30, 2021
جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان کی دلی خواہش ہے پاکستان اورافغانستان کاامن ایک دوسرے سے وابستہ ہے دشمنوں کو امن عمل کو متاثر کرنےکی اجازت نہیں دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ مؤثربارڈر مینجمنٹ اور سیکیورٹی دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے دونوں ممالک علاقائی رابطوں سے فائدہ اٹھاسکتےہیں افغانستان میں پائیدارامن سےخطےمیں ترقی ہوگی اور پاک افغان یوتھ فورم سےباہمی رابطوں کو فروغ ملےگا پاک افغان نوجوان خطےکامستقبل ہیں۔
افغان صحافیوں نےآرمی چیف سےملاقات اور بات چیت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے امن کے لئے پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کی بھی تعریف کی۔ افغان صحافیوں نےبڑی تعدادمیں مہاجرین کا خیال رکھنےپربھی شکریہ اداکیا۔








