محمد علی سدپارہ کو خراجِ تحسین، پاک فوج کا منفرد انداز
باغی ٹی وی وطن عزیز کے ہیرو محمد علی سدپارہ کو خراجِ تحسین ، پاک فوج قراقرم کی بلندیوں پر پہنچ گئی۔
قومی ہیرو علی سد پارہ کے بیٹے ساجد علی سدپارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ علی سدپارہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پاک فوج قراقرم کی بلندیوں پر پہنچی، میں کمانڈر فورس کمانڈ ناردرن ایریا (ایف سی این اے) میجر جنرل جواد احمد کا مشکور ہوں جو کے ٹو بیس کیمپ پر ہمیں ملنے کے لیے پہنچے اور قومی ہیرو کو خراج تحسین پیش کیا۔
Pak Army 🇵🇰 reaches heights of Karakoram to honour #AliSadpara.
Thank you Commander FCNA Maj Gen Jawwad Ahmed Qazi for reaching out to K-2 basecamp to meet us and pay tribute to the National Hero. Pak Army is our pride #MissionSadpara @OfficialDGISPR pic.twitter.com/oAZv1ngThO— Sajid Ali Sadpara (@sajid_sadpara) July 31, 2021
ساجد علی سدپارہ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ پاکستان آرمی ہمارا فخر ہے۔رواں سال فروری میں دنیا کی دوسری بلند چوٹی کے ٹو کی مہم جوئی کے دوران پاکستان کوہ پیما محمد علی سدپارہ اور دو غیر ملکی کوہ پیما لاپتہ ہوگئے تھے۔