درخت لگائیں ماحول کو خوشگوار بنائیں تحریر: ملک ضماد

0
48

درخت انسانی زندگی کا جزو لازم ہیں، اور بنی نوع انسان ازل سے ان پر انحصار کرتا رہا ہے۔ درخت ہمیں آکسیجن فراہم کرنے کے علاوہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کو جذب کر کے ہوا کو صحت مند بناتے ہیں۔ دنیا کے بڑھتے درجۂ حرارت میں کمی اور موسمی تغیرات سے نبرد آزما ہونے کے لیے جنگلات کو کٹنے سے روکنے اور شجر کاری کو فروغ دینے کے اشد ضرورت ہے

درخت لگانا نا صرف زمین کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ زمین کو کٹائی سے بچاتے ہیں
ہمیں صاف شفاف ہوا دیتے ہیں
ایندھن کے ساتھ ساتھ جانوروں کو چارہ بھی دیتے ہیں
پرندوں کو گھر تو چرندوں کو خوراک دینے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں
درخت گھروں کی تعمیر میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں

جہاں درخت ہوتے وہ جگہ باقی جگہوں سے زیادہ خوبصورت نظر آتی ہے

درخت بنی نوع انسان اور دیگر مخلوقات کے لیے قدرت کی جانب سے دیا گیا ایک عظیم تحفہ ہیں۔ یہ ہمیں تازہ ہوا فراہم کرتے ہیں، گرمیوں میں چھاؤں دیتے ہیں، زلزلے اور سیلاب جیسی قدرتی آفات سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ درختوں کی عدم موجودگی سیلاب اور سمندری طوفان کی شدت میں اضافہ کرتی ہے

صحیح بخاری میں ہے:
6012: حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: «مَا مِنْ مُسْلِمٍ غَرَسَ غَرْسًا فَأَكَلَ مِنْهُ إِنْسَانٌ أَوْ دَابَّةٌ إِلَّا كَانَ لَهُ بِهِ صَدَقَةٌ».
ترجمہ:حضور اقدس ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ ’’جب کوئی مسلمان درخت لگاتا ہے، پھر اس (کے پھل، پتوں یا کسی بھی حصے)سے کوئی انسان یا جانور کھالیتا ہے تو یہ اس کے لیے صدقہ شمار ہوتا ہے۔‘‘

سبحان اللہ! درخت میں سے کوئی انسان یا جانور کچھ کھا لے تو اس درخت لگانے والے کو اس کا اجر وثواب ملتا ہے۔ظاہر ہے کہ درخت سے نجانے کتنے چھوٹے بڑے جاندار اپنے مزاج کے موافق کچھ نہ کچھ کھا ہی لیتے ہیں تو یہ سب اس شخص کے لیے اجر کا باعث ہے، اسی طرح اگر کوئی انسان کچھ کھا لے تب بھی اس درخت لگانے والے کو اجر ملتا ہے۔

درخت لگانے سے ماحول خوشگوار ہونے کے ساتھ ساتھ ملک میں موسمی حالات میں بھی کافی حد تک تبدیلی دیکھنے کو ملتی ہے

موسم خوشگوار ہوتا ہے
تازہ ہوا ملتی ہے
ایندھن میں اضافہ ہوتا ہے
جنگلوں میں اضافہ ہوتا ہے جس سے جنگلی جانور اور پرندے فائدہ اٹھاتے ہیں اور اپنی زندگی کو آسانی سے بسر کرتے ہیں

حکومت پاکستان نے موجودہ موسمی حالات کو دیکھتے ہوئے اپنے دور میں 10 بلین درخت 5 سالوں میں لگانے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ ایک بہت اچھا فیصلہ ہے
اگر حکومت پاکستان کا یہ منصوبہ کامیاب ہو تو پاکستان سمیت پڑوسی ممالک میں بھی موسمی تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی

اس وقت شجرکاری کا موسم چل رہا ہے آئیں مل کر اپنے حصے کا ایک درخت لگائیں
تاکہ موسم تبدیلیوں اور ملک کی خوبصورتی میں ہم اپنا کردار ادا کر سکیں اور اپنی آنے والی نسلوں کو آلودگی اور موسمیات کی خرابی سے بچا سکیں

@MalikZamad_

Leave a reply