عدالت نے کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے پولیس کو کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزیوں پر مقدمے کے اندارج سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں شہر بھر میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزیوں سے متعلق سماعت ہوئی ، دفعہ 144کی خلاف ورزی پرمقدمات کے اندراج پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا بار بار دفعہ 144کی خلاف ورزی پرمقدمات کےاندراج ممانعت کررکھی ہے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ کا کہنا تھا کہ پولیس عدالتوں کا حکم نہیں مان رہی، ایسے کیسز میں ایف آئی آر کے اندراج کے بجائے شکایت درج کی جائے، پولیس اس طرح کی ایف آئی آر سے باز نہیں آئی توکارروائی ہوگی۔
عدالت نے گرفتار ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پولیس ملزمان کیخلاف مقدمات کے بجائے تحریری شکایت درج کرے۔
عدالت نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پرمقدمہ اندارج سے روک دیا ، عدالت نے شرقی، کورنگی اضلاع میں دفعہ 144کےایف آئی آراندراج سے روکا