لاہور:کورونا کےسبب چین سےبھیجے گئے7ہزارسےزائد پاکستانی ڈاکٹرز:انجینئرزرُل گئے:مستقبل تباہ،اطلاعات کے مطابق کورونا پھیلاو کے ابتدائی دنوں میں چین سے منگوائے جانے والے پاکستانی طالب علم ڈاکٹرز،انجینیئرز رُل گئے ہیں اوران کا کوئی بھی پرسان حال نہیں
باغی ٹی وی کو ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ 7 ہزارسے زائد پاکستانی طالب علم ڈاکٹرزانجینئرز جن کوکورونا پھیلاوکے ابتدائی دنوں میں چین سے واپس منگوالیاتھا
ذرائع کے مطابق یہ بھی معلوم ہو اہےکہ اس وقت چین کے ایک صوبے میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاوکے پیش نظرحکومت پاکستان نے پاکستانی طالب علم ڈاکٹرز ، انجیئئرز کو اس شرط پرواپس منگوایا تھا کہ جونہی حالات بہترہوں گے توواپس بھیج دیا جائے گا تاکہ تعلیمی سلسلہ مکمل ہوسکے
اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ بے بس پاکستانی حکام کا دروازہ بھی کھٹکھٹکا رہے ہیں مگرکہیں بھی ان کی شنوائی نہیں ہورہی ،
ذرائع کے حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ ذلفی بخاری نے ایک ملاقات میں حامی بھری تھی کہ وہ چینی حکام سے اس سلسلے میں بات چیت کریںگے لیکن ذلفی بخاری نے دوبارہ معاملے کوحل کرنے کی زحمت گوارا نہ کی
ان طالبعلموں ڈاکٹرز ، انجیئرز کا کہنا ہے کہ حکومت اس سلسلے میں چینی حکام سے بات کرے اورہماری باقی رہ جانے والی تعلیم کو مکمل کرنے کےلیے پاکستانیوں کوچین میں واپس بھیجا جائے
یہ بھی پتہ چلا ہےکہ ان طالب علموں کے تمام ڈاکومنٹس چین میں ان اداروں میں ہیں جہاں جہاںوہ زیرتعلیم ہیں ، طالب علموںنے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ اپنے بچوں کے مستقبل کا خیال رکھیں اورچینی حکام کوہمیں واپس لینے اورتعلیمی سلسلہ مکمل کرنے کی مہلت دیں