نیب اور براڈ شیٹ تنازع، ہائیکورٹ کا نیب کیخلاف نیا حکم

0
50

لندن:نیب اور براڈ شیٹ تنازع، ہائیکورٹ کا نیب کیخلاف نیا حکم ،اطلاعات کے مطابق نیب اور براڈشیٹ تنازعے میں برطانوی ہائیکورٹ کا نیب کیخلاف نیا حکم آگیا ہے، برطانوی ہائیکورٹ نے نیب کو 12کروڑ 22 لاکھ 3 ہزار790 ڈالر ادا کرنے کا حکم دے دیا، نیب کو 110پاؤنڈ، اضافہ اخراجات کی مد میں 26لاکھ 29 ہزار 680 پاؤنڈ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیب اور براڈشیٹ تنازعے میں برطانوی ہائیکورٹ کا نیب کیخلاف نیا حکم آگیا، نیب کو 12کروڑ22لاکھ 3ہزار790 ڈالر ادا کرنے کا حکم دے دیا، برطانوی ہائیکورٹ کے جج ماسٹرڈیوسن نے فیصلہ دیاکہ نیب 13اگست تک براڈشیٹ کو 3 مختلف مالیت کی ادائیگیاں کرے،

بصورت دیگر متعلقہ بینک کی لندن برانچ کو ادائیگی پر مجبورکیا جائے گا۔ تمام فنڈز 10اگست تک نیب کے وکلاء کے اکاؤنٹ میں ہونے چاہئیں۔ بینک 17 اگست تک محفوظ رقم براڈشیٹ کے وکلاء کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرنے کا پابند ہوگا،

خیال رہے کہ پاکستان براڈ شیٹ سےمعاہدہ توڑنے کے سبب 65 ملین ڈالرتک کا نقصان برداشت کرچکا ہے۔

Leave a reply