سندھ میں عالمی وبا کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث آئی سی یو بیڈز کی طلب میں اضافہ ہونے سے بیڈز کم پڑنے لگے-
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کراچی میں انفیکشز ڈیزیز اسپتال ، ایکسپو فیلڈ آئیسو لیشن سینٹر، اور انڈس ، ایس آئی یو ٹی ،این آئی سی ایچ میں بھی جگہ ختم ہوگئی ہے اور ضیاالدین نارتھ اور کلفٹن کیمپس میں آئی سی یو بیڈز ختم ہوگئے ہیں اس کے علاوہ آغاخان،لیاقت نیشنل ، او ایم آئی اور پٹیل اسپتال میں بھی جگہ ختم ہوگئی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ جناح اسپتال میں 10,ڈاؤ میں 3 لیاری جنرل میں 4 بیڈز خالی ہیں، سول اسپتال میں 20اور سول ٹراما میں صرف 15آئی سی یو خالی ہیں اس کے علاوہ قطر اسپتال میں 8 ، عباسی میں شہید میں 11 بیڈز خالی ہیں۔
سندھ پیرامیڈیکل اسٹاف کا ادویہ چوری میں ملوث افراد کے ثبوت منظر عام لانے کا فیصلہ
واضح رہے کہ کراچی میں 37 نجی و سرکاری کرونا سینٹر و وارڈز میں 530 آئی سی یو وینٹیلیٹر موجود ہیں جن میں سے 338 پر اس وقت مریض زیر علاج ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث مزید 46 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 57 ہزار 398 ٹیسٹ کیے گئے کورونا وائرس کے 4 ہزار 722 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 8.22 فیصد رہی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 47 ہزار 999 جبکہ ملک بھر میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 23 ہزار 575 ہو گئی جبکہ سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 89 ہزار 699 ہو چکی ہے-
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 104 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 69، خیبرپختونخوا 4 ہزار 487، اسلام آباد 806، گلگت بلتستان 147، بلوچستان میں 328 اور آزاد کشمیر میں 634 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں-