کرونا میں مبتلا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا ہسپتال سے پاکستانی قوم کے نام خصوصی پیغام
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کرونا کا شکار ہین اور ہسپتال میں زیر علاج ہیں
ہسپتال سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پاکستانی قوم کے نام تحریری پیغام جاری کیا ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تحریری پیغام میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کی دفعہ 9 ایک بنیادی حق کے طور پر زندگی کے حق کی ضمانت دیتی ہے اور صحت اسکا لازمی جزو ہے
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ میں اور میری اہلیہ ان خوش قسمت افراد میں سے ہیں جن کو چینی حکومت کی مہربانی سے کرونا ویکسین دی گئی کیونکہ ہم دونوں کی عمر 60 سال سے زیادہ تھی ہم نے احتیاطی تدابیر اختیار کی، ماسک پہنا، سماجی فاصلے کا خیال رکھا لیکن ویکیسن لگوانے کے باوجود ڈیلٹا کا شکار ہو گئے اور ہسپتال منتقل ہونا پڑا،میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کریں ماسک پہنیں اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھیں عیدالاضحی پر کندھے سے کندھا ملا کر نماز عید ادا کی گئی پوری قوم تمام جگہوں پر کورونا ایس او پیز کا خیال رکھے ٹیلی ویژن پر طبی ماہرین اور علما لوگوں کو احتیاطی تدابیر بارے آگاہی دیں
قتل کی وجہ معلوم نہیں،یہ رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
حکومت نے یہ کام کیا تو وکلاء 2007 سے بھی بڑی تحریک چلائیں گے،وکلا کی دھمکی
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی میدان میں آگئے، ریفرنس کی خبروں پر صدرمملکت کوخط لکھ کر اہم مطالبہ کر دیا
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جائیداد کے اصل مالک ہیں یا نہیں؟ اٹارنی جنرل نے سب بتا دیا
صدارتی ریفرنس کیس، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ پیش ہو گئے،اہلیہ کے بیان بارے عدالت کو بتا دیا
سپریم کورٹ فیصلے کے بعد صدر اور وزیر اعظم کو فورا مستعفی ہوجانا چاہئے، احسن اقبال
جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کا مزید کہنا تھا کہ طبی ہدایات کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جا سکتی لیکن اس کے باوجود لوگ خلاف ورزی کا ارتکاب کرتے ہیں وبائوں کے دوران احتیاطی تدابیر کے بارے میں اسلامی تعلیمات بہت واضح ہیں لیکن ان کو بھی یکسر ترک کردیا گیا ہے ، میرا اور میری اپلیہ کا ہسپتال میں بہترین علاج کیا جا رہا ہے ہم سب انتہائی شکر گزار ہیں، ایسا علاج کئی لوگوں کی پہنچ سے باہر ہے ،میری آزمائش نے اب تک مجھے جو سکھایا دوسروں تک پہنچانا میری ذمہ داری ہے یہ عوامی مفاد کا مسئلہ ہے جس سے ہر کوئی متاثر ہو رہا ہے ہم ایسی صورتحال سے مقابلہ کر رہے ہیں جو کسی جنگ سے کم نہیں