عون چودھری کا استعفیٰ، جہانگیر ترین بھی میدان میں آ گئے

0
50
عون-چودھری-کا-استعفیٰ،-جہانگیر-ترین-بھی-میدان-میں-آ-گئے #Baaghi

عون چودھری کا استعفیٰ، جہانگیر ترین بھی میدان میں آ گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عون چودھری کے استعفیٰ کے بعد تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین میدان میں آ گئے

جہانگیر ترین نے اراکین کا اجلاس طلب کر لیا اجلاس نتھیا گلی میں جہانگیر ترین کی زیرصدارت ہوگا اراکین نتھیا گلی میں 8 سے 10 اگست تک موجود رہیں گے،اجلاس میں نذیر چوہان کا معاملہ زیربحث آئے گا اجلاس میں عون چودھری سے استعفیٰ لیے جانے کا معاملہ زیر بحث آئے گا، اجلاس میں اراکین عون چودھری کی ثابت قدمی کو سراہیں گے،اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہو گا،

جہانگیر ترین کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں، باخبر ذرائع کے مطابق تمام اراکین کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دے دی گئی ہے ،

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر عون چودھری سے استعفیٰ طلب کیا گیا تھا ،عون چودھری وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون برائے سیاسی امور تھے، عون چودھری پرجہانگیر ترین گروپ کے لیے لابنگ کا الزام تھا،انہیں وزیراعلیٰ نے طلب کیا تھا اور استعفیٰ لے لیا

اسعتفیٰ دینے کے بعد عون چودھری کا کہنا تھا کہ مجھے وزیراعلیٰ آفس بلاکر ترین گروپ سے علیحدگی یااستعفیٰ کا کہا گیا ،ہرکوئی جہانگیر ترین کی پارٹی کے لیے خدمات کا معترف ہے، جہانگیر ترین نے 2018 انتخابات میں کامیابی میں اہم کردار ادا کیا،پنجاب اورمرکز میں حکومت کے قیام میں بھی جہانگیر ترین نے اہم کردار ادا کیا،جہانگیر ترین گروپ سے علیحدگی کی بجائے استعفے کو ترجیح دی،

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ فردوس عاشق اعوان سے بھی استعفیٰ طلب کیا جا سکتا ہے، فردوس عاشق اعوان مستعفی ہوتی ہیں تو ایک بار پھر وزارت اطلاعات فیاض الحسن چوہان کو مل سکتی ہے

مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

نواز شریف ہوٹل کیوں گئے تھے؟ حسین نواز نے ایسا انکشاف کہ ن لیگی رہنما دنگ رہ گئے

نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف

حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

جج صاحب،ہم نے قوم کی خدمت کی شہباز شریف ،عدالت نے پھر کیا پوچھ لیا؟

وزیراعظم کی ہدایت پر پارٹی رہنما نے اہم عہدے سے استعفیٰ دے دیا

جہانگیر ترین گروپ سے علیحدگی کی بجائے استعفے کو ترجیح دی،عون چودھری

Leave a reply