کراچی :‏ چوہدری رحمت علی کی زمین پرقبضہ مافیا نے غیرقانونی ہاوسنگ اسکیم بنانی شروع کردی ،اطلاعات کے مطابق   چوھدری رحمت علی کی دس ایکڑ زمین جو کہ سروے نمر 3,2 اور 4 سکیم 33، یونیورسٹی روڈ، کراچی پر واقع ہے ،ذرائع کے مطابق ‏اس زمین پر مبین جومانی نامی شخص نے ناجائز قبضہ کر کے رہائشی سوسائیٹی بنام ‏شاہمیر ریزیڈینسی کے تحت گھروں کی تعمیر اور پلاٹس کی صورت میں بیچ رہا ہے۔

ادھر ذرائع کے حوالےسے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ‏یہ سوسائیٹی سندھ بلڈنگ کنٹرول اٹھارٹی سے غیر رجسٹر شُدہ ہے۔

‏مبین جومانی لوکل پولیس اور سندھ حکومت کی ملی بھگت سے مالکان کے بارہا شکایت کے باوجود زمین کا قبضہ چھوڑنے سے انکاری ہے

 

‏وزیراعظم پورٹل پر شکایت کے بعد جب نوٹس لیا گیا تو چوھدری رحمت علی کی بہو جو اب خود بھی ضعیف ہیں مجبوراً سچل تھانہ میں پیش ہوئیں اپنے بچوں کے حق کے لئے ‏لوکل تھانہ علاقہ سچل کے ڈی ایس پی نے حقیقی مالکان کو طلب کیا اور تحریری درخواست طلب کی۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ‏جب درخواست دی گئی تو اُس نے وعدہ کیا کہ تین دن میں واپس اطلاع کرے گا لیکن اپریل میں کیا ہوا وعدہ آج اگست تک بھی پورا نہی کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ‏غیررجسٹر شُدہ قبضہ والی زمین پر گھر اور پلاٹ لوگوں کو بیچے جائیں گے اور بعد میں خریدنے والوں کا بڑا نقصان یقینی ہے۔ ‏حکومتی اداروں، سندھ سرکار، گورنر صاحب اور سندھ آئی جی صاحب سب کی توجہ کی ضرورت ہے۔

Shares: