یہ وقت بھی آنا تھا کہ تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والے شخص کے پاس پاسپورٹ نہیں:شاہد خاقان عباسی

0
68

لاہور :یہ وقت بھی آنا تھا کہ تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والے شخص کے پاس پاسپورٹ نہیں،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نوازشریف ٹربیونل کا فیصلہ آنے تک برطانیہ میں رہ سکتے ہیں، نوازشریف سیاسی پناہ نہیں لیں گے، علاج کروا کے واپس آئیں گے، ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف بھی اپیل کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ نوازشریف کا علاج لندن میں نہیں ہوگا تو کسی اور ملک سے کرا لیں گے، لندن میں علاج کرانا نوازشریف کا حق ہے، نوازشریف کو کہا ہے کہ علاج مکمل ہونے تک واپس نہ آئیں، نوازشریف ماضی میں بھی وہیں سے علاج کرتے رہے ہیں،

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ باتیں کرنے کی بجائے ان کی طبی رپورٹ کو پڑھا جائے، سیاست میں بھی کچھ اصول اور ظرف ہوتے ہیں، نوازشریف پرایک روپے کرپشن کا الزام آج تک ثابت نہیں کر سکا۔

تین بار کے منتخب وزیراعظم کے پاس پاسپورٹ نہیں ہے۔ میرا نہیں خیال کہ نوازشریف سیاسی پناہ لیں گے، نوازشریف صحتیاب ہوکر واپس آئیں گے اور عدالتوں میں کیسز کا سامنا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ برطانوی ہوم آفس نے کہا کہ قانون کے تحت نوازشریف 180 دن سے زائد نہیں رہ سکتے،اب معاملہ ٹربیونل میں چلا گیا ہے، ٹربیونل کا فیصلہ آنے پر نوازشریف برطانیہ میں رہ سکتے ہیں، ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف بھی اپیل کی جاسکتی ہے

Leave a reply