وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے دفتر پولیس کے احاطے میں پودا لگا کر گرین پاکستان شجر کاری مہم میں حصہ لیا..ضلعی سطح پر پولیس ملازمان کوکم از کم ایک پودا لگانے کی ہدایات
تفصیلات کے مطابق وہاڑی پولیس نے بھی گرین پاکستان شجر کاری مہم شروع کر دی اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے دفتر پولیس کے ا حاطے میں پودا لگا کر گرین پاکستان شجر کاری مہم میں حصہ لیا۔ اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے کہا کہ اس مہم کے آغاز کا مقصد لوگوں کو شجرکاری کی اہمیت اور افادیت کی جانب راغب کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا اور محکمہ جنگلات کے وساطت سے دفاتر, پولیس لائنز اور تھانہ جات 5ہزار پودے لگائے جائیں گےجس سے بلاشبہ مستقبل میں ان تمام مقامات پر موسمی لحاظ سے ناصرف مثبت اثرات دیکھنے کو ملیں گے بلکہ صحت مند اور تندرست ماحول جیسے اقدامات کو بھی فروغ ملے گا۔انہوں نے ضلعی سطح پر پولیس ملازمان کوکم از کم ایک پودا لگانے کی ہدایات بھی دیں.







