راولپنڈی: مسلسل500دن ہوچکے ملک وقوم کی خدمت کو:آپ "عظیم”حلیم” ہیں:آرمی چیف کا NCOC کو خراج تحسین ،اطلاعات کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے این سی او سی ٹیم کو 500 دن مسلسل محنت اور خدمت پر مبارکباد دی ہے۔
“NCOC has remained pivotal to Pakistan’s riposte against COVID-19. It symbolises optimised national response in adversity, saving precious lives. Accolades for the NCOC team on completing 500 days of continuous struggle & delivery”. COAS https://t.co/4su2aPQwh8
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 8, 2021
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ این سی او سی کا کورونا وباء کے خلاف پاکستان کے مؤثر ردعمل کے لیے ناگزیر ہے، این سی او سی کے بہترین ردعمل سے ہی قیمتی جانیں بچائی جا سکیں۔
سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ این سی او سی نے قومی حکمت عملی کے تحت کورونا وباء سے تحفظ کے لیے کاوشیں کیں، این سی او سی ٹیم کو 500 دن مسلسل محنت اور خدمت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔