بھارتی فلموں اور ڈراموں کے مشہور اداکار انوپم شیام 63 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں-

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارکے انتقال کی تصدیق پروڈیوسر اشوک پنڈت اور یشپال شرما کی جانب سے کی گئی ہے جو آنجہانی انوپم شیام کے دوست ہیں اداکار انوپم شیام کے کچھ دنوں سے ممبئی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں ڈاکٹرز ان کی جان بچانے کی تگ ودو میں رہے تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔


ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انوپم شیام کے پھیپھڑوں اور گردوں نے اچانک کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔ انھیں ہائی شوگر کا عارضہ تھا جو ان کے اندرونی اعضا پر اثر انداز ہوا اداکار ہفتے میں 3 بار ڈائیلاسز کے تکلیف دہ عمل سے گزرتے تھے۔

معروف نوجوان ٹک ٹاک اسٹارفائرنگ سے قتل

بھارتی شوبز انڈسٹری کے یہ معروف ولن 20 ستمبر سال 1957 کو اترپردیش ،پرتاب گڑھ میں پیدا ہوئے تھے انہیں سال 2009 میں اسٹار پلس ٹی وی کی سیریز ‘من کی آواز پرتیگیا’ میں ٹھاکر سجن سنگھ کے کردار سے بیحد شہرت حاصل ہوئی ۔

من کی آواز کے علاوہ انوپم شیام کے کریڈٹ پرامراوتی کی کتھائیں،رشتے، جینا اسی کا نام ہے، اماں اینڈ فیملی، ویلکم، بازی مہمان نوازی کی، شپتھ، ڈولی ارمانوں کی، کرشنا چلی لندن جیسے شو شامل ہیں جبکہ اداکار کی مقبول فلموں میں گول مال، ہلا بول، وانٹڈ، سلم ڈاگ ملینئر، بینڈت کوئین، دشمن، ستیا، شکتی، پیار توہونا ہی تھا، تمنا، زخم اور دیگرشامل ہیں۔

اداکار نے سال 1993 میں ریلیز کی جانے والی نٹرنیشنل فلم ‘ دی لٹل بدھا’ میں لارڈمارا کاکردار نبھایا اس کے علاوہ انہوں نے سال 2002 میں بنائی جانے والی ڈائریکٹرآصف کپاڈیہ کی فلم ‘دی واریئرز’ میں بھی کام کی جس کی کاسٹ میں مرحوم اداکار عرفان خان بھی شامل تھے۔

معروف یوٹیوبر ویڈیو بناتے ہوئے پہاڑوں سے گر کر جاں بحق

انوپم شیام کے چہرے کی ساخت اور آںکھوں کی وجہ سے عموماً انہیں منفی کرداروں میں ہی کاسٹ کیا جاتا تھا انوپم شیام نے انڈین ڈرامہ سیریز ‘من کی آواز پرتگیا 2’ میں آخری مرتبہ اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

Shares: