آئی ٹی انڈسٹری سے متعلق اہم فیصلے، شوکت ترین نے سنائی خوشخبری

0
35

آئی ٹی انڈسٹری سے متعلق اہم فیصلے، شوکت ترین نے سنائی خوشخبری

وزیرخزانہ شوکت ترین کی وفاقی وزیر آئی ٹی کی تجاویز پر آئی ٹی انڈسٹری سے متعلق فیصلے کئے گئے ہیں

آئی ٹی برآمدات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی کمپنیوں کو نقد انعامات دیئے جائیں گے ،فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئی ٹی برآمدات کا ایک فیصد سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کیلئے مختص کیا جائے گا،سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ فنڈ کو اسکل و بزنس ڈویلپمنٹ، ٹیکنالوجی پارکس کے قیام پر خرچ کرے گا آئی ٹی کمپنیوں کے ٹیکس مسائل سے متعلق وزارت خزانہ نےاختیاراتی کمیٹی تشکیل دیدی

وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ آئی ٹی انڈسٹری کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا،ایف بی آر نظر ثانی شدہ ٹیکس تشریحات تشکیل دے گا شوکت ترین نے وفاقی وزیرآئی ٹی کومعاملات کو ترجیح پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی،وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق کا کہنا تھا کہ آئی ٹی انڈسٹری کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے وزیر خزانہ کے مشکور ہیں،

قبل ازیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا تھا کہ ملکی معاشی اور سائنسی ترقی کیلئے آئی ٹی شعبے میں ترقی کیلئے فعال اقدامات اٹھائے جائیں،عالمی سطح پر ترقیاتی پالیسیوں کا فوکس ترقیاتی منصوبوں سے انسانی وسائل کی فکری ترقی کی سمت جارہا ہے، پاکستان کو انسانی وسائل کی سائنسی اور فکری ترقی کے لئے جدید حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے

کے ٹو پر لاپتا پاکستانی کوہ پیماعلی سدپارہ کی موت کی تصدیق

کے ٹو نے والد کو ہمیشہ کیلئے اپنی آغوش میں لے لیا،ساجد سدپارہ

محمد علی سدپارہ اور بیٹے کوکون سے اعزاز دیئے جائیں گے؟ حکومت نے اعلان کر دیا

دنیا کے سب سے خوبصورت سٹیڈیم میں پہلا کرکٹ میچ علی سدپاہ کے نام

شوبز شارک نے گوادر ڈولفن کو کتنے رنز کا ٹارگٹ دے دیا ؟

آئندہ سال سپر لیگ سے پہلے گوادر میں پریکٹس میچز کھیلے جائیں گے، وسیم خان

Leave a reply