آئندہ سال سپر لیگ سے پہلے گوادر میں پریکٹس میچز کھیلے جائیں گے، وسیم خان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف ایگزیکٹو پاکستان کرکٹ بورڈ وسیم خان نے گوادر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سال سپر لیگ سے پہلے گوادر میں پریکٹس میچز کھیلے جائیں گے،

رواں سال پی ایس ایل کے 2 ٹیمیں گوادر میں فرینڈلی میچ کھیلیں گی،پی سی بی گوادراسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے بھرپور تعاون کرے گی ،ڈائریکٹر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹرندیم خان کو گوادر کے دورے کا کہا ہے،پچز کی تیاری اور دیگر ٹیکنیکل معاملات میں گوادر انتظامیہ کی مدد کریں گے،گوادر اسٹیڈیم میں بلوچستان ڈومیسٹک ٹیم قائد اعظم ٹرافی میچز کھیلے گی،

شوبز شارکس اور گوادر ڈولفنز کے میچ میں ایک ٹیم کے کپتان وسیم خان اور دوسری کی قیادت وزیراعظم کے معاون خصوصی ذلفی بخاری نے کی۔ برطانوی ہائی کمشنر نے ٹاس کرایا،متعددشوبز سٹارز شریک ہوئے۔

گوادرکے خوبصورت اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے افتتاحی میچ کا ٹاس گوادر ڈولفن نے جیت کر پہلے شوبز شارکس کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ شوبزشارکس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 25 اوورزمیں 9 وکٹوں پر176رنزاسکورکئے، کپتان وسیم خان نے 47 اورعمربیگ نے 34 رنزاسکورکئے۔

گوادرڈولفنزکی جانب سے وفاقی وزیرعلی زیدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ معاون خصوصی زلفی بخاری، برطانوی ہائی کمشنراورمعروف کمینٹیٹرفخرعالم سمیت اہم شخصیات شریک ہیں،برطانوی ہائی کمشنر نے گوادر کرکٹ گراوَنڈ میں افتتاحی میچ میں ٹاس کرنے کا اعزازحاصل کر لیا

گوادر ڈالفنزکے کپتان زلفی بخاری نے شوبز شارک کے خلاف بولنگ کا انتخاب کیا، برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا کہنا ہے کہ گوادر کرکٹ اسٹیڈیم پوری دنیا میں خوبصورت ہے ،دنیا اس گراوَنڈ کو پہلی دفعہ براہ راست دیکھ رہی ہے،

زلفی بخاری نے کرکٹ میچ کوہ پیما محمد علی سرپارہ کے نام کر دیا ،میچ سے قبل محمد علی سدپارہ کیلئے خصوصی دعا کا بھی اہتمام کیا گیا،زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ گوادر اسٹیڈیم کا پہلا میچ محمد علی سدپارہ کے نام کر رہے ہیں،سانحات بھی ہمیں متحد کر دیتے ہیں،دنیا کی خوبصورت ترین کرکٹ پچ پر کھیلنے کیلئے پرجوش ہیں، دنیا آج خوبصورت بلوچستان اور ان کے مہمان نواز لوگ دیکھے گی،

کے ٹو سے گوادر تک پاکستان کی یہی خوبصورتی ہے، سانحات بھی ہمیں متحد کر دیتے ہیں،دنیا کی خوبصورت ترین کرکٹ پچ پر کھیلنے کیلئے پرجوش ہیں،دنیا آج خوبصورت بلوچستان اور ان کے مہمان نواز لوگ دیکھے گی،

کیا علی سدپارہ واقعی زندہ ہیں؟ ریسکیوٹیم نے ہار کیوں نہیں‌مانی ؟تہلکہ خیز انکشافات

محمد علی سدپارہ سے کہاں غلطی ہوئی؟ تاریخی سرچ آپریشن میں کیا چل رہا ہے؟ اہم معلومات

کے ٹو پر لاپتا پاکستانی کوہ پیماعلی سدپارہ کی موت کی تصدیق

کے ٹو نے والد کو ہمیشہ کیلئے اپنی آغوش میں لے لیا،ساجد سدپارہ

محمد علی سدپارہ اور بیٹے کوکون سے اعزاز دیئے جائیں گے؟ حکومت نے اعلان کر دیا

دنیا کے سب سے خوبصورت سٹیڈیم میں پہلا کرکٹ میچ علی سدپاہ کے نام

واضح رہے کہ گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کا اعزاز،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پوری دنیا کو چیلنج کر دیا ،گوادر بلوچستان کرکٹ اسٹیدئیم کی خوبصورتی نے آئی سی سی کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لیا

آئی سی سی نے چیلنج دیا کہ گوادر کرکٹ اسٹیڈئیم جیسا خوبصورت اسٹیڈئیم ہے تو سامنے آئے، انتظار رہے گا، گوادر میں دنیا کے سب سے خوبصورت کرکٹ اسٹیدئیم کی تعمیر سیکیورٹی میں بہتری کا ثمر ہے ،گوادر میں کار ریلی اور نمائشی میچ کی تصاویر دنیا بھر میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں گوادر اسٹیڈیم کی سحرانگیز تصاویز نے دنیا میں دھوم مچا دی ،آئی سی سی بھی گوادر کرکٹ اسٹیڈئم کی تعریف کرنے پر مجبورہو گیا ہے

شوبز شارک نے گوادر ڈولفن کو کتنے رنز کا ٹارگٹ دے دیا ؟

Shares: