رکن قومی اسمبلی شازیہ ثوبیہ نے اپنے لاج میں بھی چوہوں کی شکایت کردی-

باغی ٹی وی : پارلیمنٹ لاجز میں ایک بار پھر چوہے نکل آئے اور سندھ سے پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی کو کاٹ لیا قومی اسمبلی اجلاس کے د وران پارلیمنٹ لاجز میں چوہوں کی موجودگی کا ذکر ایک مرتبہ پھر چھڑ گیا،رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی کا کہنا ہے کہ وہ رات کو سورہی تھیں کہ انہیں چوہے نے کاٹ لیا۔

شاہدہ رحمانی کا کہنا تھا کہ انہیں چوہے نے کاٹا وہ ابھی انجیکشنز لگوا کرآرہی ہیں،چوہوں سے ہماری جان کب چھٹے گی،اس کا نوٹس لیا جائے۔

شاہدہ رحمانی کے بعد رکن قومی اسمبلی شازیہ ثوبیہ نے اپنے لاج میں بھی چوہوں کی شکایت کردی ہے انہوں نے کہا کہ میرے لاج میں بھی چوہے ہیں جو بلی کے سائز کے ہوتے ہیں-

پارلیمنٹ لاجز میں خاتون رکن قومی اسمبلی کو چوہا کاٹ گیا

شازیہ ثوبیہ نے کہا کہ چوہوں کا معاملہ ہو یا پانی کا لاجز کے برے حالات ہیں، رکن قومی اسمبلی نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک نا اہل اور ناکام حکومت ہے-

دوسری جانب ڈپٹی اسپیکرنے ڈائریکٹرسی ڈی اے کو چوہے پکڑنے کی ہدایات جاری کردیں، ڈپٹی اسپیکرکا کہنا تھا کہ وہ سی ڈی اے کو کہیں گے کہ وہ بہتر انتظانات کو یقینی بنائے۔

Shares: