شاید بہت کم لوگ کرومائیٹ کے بارے میں جانتے ہونگے،
اور شاید بہت کم لوگوں نے کبھی مسلم باغ دیکھا ہو یا نام سنا ہو۔
مسلم باغ کی ابادی پینتیس ہزار اور شرح خواندگی ایک محتاط اندازے کے مطابق 80 فیصد ہے۔
مسلم باغ میں ایک گرلز ڈگری کالج ایک بوائے ڈگری کالج ایک پولی ٹیکنیک کالج ایک کیڈٹ کالج (بمقام نسائی) اور سب کیمپس بلوچستان یونیورسٹی اف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجنئیرنگ اینڈ مینجمینٹ سائنس ( بیوٹمز)
واقع ہیں۔
سیاست کے میدان میں بھی مسلم باغ نے بڑے بڑے سیاستدانوں کو جنما ہے۔ممبر اف نیشنل اسمبلی مولانا عبدالواسیع سابق سینیٹر شہید عثمان خان کاکڑ اور ممبر اف صوبائی اسمبلی بلوچستان مولانا نوراللہ کا تعلق بھی ماشاءاللہ مسلم باغ سے ہے۔
اللہ تبارک تعالیٰ نے اپنے کرم سے مسم باغ کو کرومائیٹ جیسے تحفے سے نوازا ہے۔
کرومائیٹ ہی کے بدولت خطہ مسلم باغ
خوشحال اور امیر ترین سمجھا جاتا ہے۔
مسلم باغ کے 80 فی صد لوگ کانکنی سے وابسطہ ہیں۔
مسلم باغ کے سینکڑوں کان مالکان کے ساتھ تقریبا بیس تا پچیس ہزار افراد بطور لیبر کام کرتی ہے جنکا تعلق کے پی کے اور افغانستان سے ہوتا ہے۔یہ لوگ کان کے مالک کی ہدایات کے سخت پابند ہوتے ہیں۔
تحصیل مسلم باغ پہلے ہندوباغ ہوا کرتاتھا۔
سب(SUB) تحصیل مسلم باغ کا نام اس لیے ہندوباغ تھا کہ برصغیر کے ایک ہندو سادھو نے یہاں ایک شاداب خوبصورت باغ لگایا تھا۔
لیکن ضیاءالحق کے دور میں ایک دن اچانک ہندوباغ مسلم باغ ہو گیا۔
تحصیل مسلم باغ بلوچستان (پاکستان) کے ضلع قلعہ سیف اللہ کی ایک تحصیل ہے۔ سطح سمندر سے بلندی 1787 میٹر ہے۔ مشہور اور مرکزی قصبہ (چھوٹا پیارا شہر)
مسلم باغ کرومائیٹ پیداوار کے حوالے سے پوری دنیا میں مشہور و جانا جاتا ہے ۔
مسلم باغ اس قیمتی معدنی پیدوار کا اہم مرکز ہے۔
ترکی ، ایران اور انڈیا میں بھی کرومائیٹ پایا جاتا ہے لیکن کوالٹی میں مسلم باغ کے کرومائیٹ کا کوئی ثانی نہیں۔
اور جوق در جوق یورپی اور چائینیز پارٹیاں کرومائیٹ کے سودے بازیوں کیلیے مسلم باغ کا رخ کرتی ہیں۔
کرومائیٹ کے تیز کاروبار اورپیسوں
کے ریل پیل کو دییکھتے ہوئے تقریبا تمام ملکی ( پرائیوٹ)بینکوں نے اپنے برانچ مسلم باغ میں کھول رکھے ہیں۔
میری طرح یہ جان کر اپ بھی انگشت بدندان رہ جائیں گے کہ مسلم باغ کے فی کس اوسط سالانہ امدنی پندرہ تا پچیس ہزار امریکی ڈالر ہے۔
اگر اس دعوی کو درست مانا جائے تو یہ اوسط امدنی پورے ملک کی اوسط امدنی سے تقریبا دوگنا اور یورپی ملکوں کے برابر ہے۔
ارب پتیوں کے شہر مسلم باغ میں و اقع کرو مائیٹ کے وسیع ذخائر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جن سے روزانہ کئی ٹن کرو مائیٹ حاصل کر کے ملکی زرمبادلہ میں اضافہ کیا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ مسلم باغ کے پہاڑوں میں دیگر قیمتی معدنیات جپسم،گرینائیٹ،میگنیسائٹ اور چونے کے پتھرکے بھی وسیع ذخائر بھی پائے جاتے ہیں۔
اسٹین لیس اسٹیل کی تیاری میں بڑی کثرت سے استعمال ہونے والا اور اس کا بنیادی جُز کرومائیٹ Chromium Ore ایک دھاتی پتھر ہے Cr اسکا کیمائی فارمولا ہے۔ کرومائیٹ پر زنگ نہیں لگتا۔ 1900 سینٹی گریڈ درجہ حرارت پر بھی نا پگھلنے والا پتھرکرومائیٹ کے ہر ایٹم میں24 پروٹون ہوتے ہیں ۔
جاری۔۔۔۔۔
ٹویٹر ہینڈل @chalakiyan