امریکی جنگی طیارے کلسٹر بموں سےلیس ہو کر آبنائے ہرمز پر پراوازیں کرنےلگے.
تفصیلات کے مطابق آبنائے ہرمز کے اوپر گشت کرنے والے "F-15” امریکی لڑاکا طیاروں کو کلسٹر بموں سے لیس کیا گیا ہے۔ یہ بم درست طور پر اہداف کا تعین اور انہیں تباہ کرنے کے لیے انفرا ریڈ اور لیزر شعاؤں کے تحت کام کرتے ہیں۔
"F-15E” ماڈل کا خصوصی طیارہ فضا سے فضا اور فضا سے زمین تک مار کرنے والے دونوں مشنوں کو انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ طیارہ اس وقت آبنائے ہرمز کے علاقے میں آزاد سمندری تجارت کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم دستے میں شامل ہے۔
اس سلسلے میں عسکری امور سے متعلق ویب سائٹ THE WAR ZONE DRIVE نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہ ہتھیار اُس نوعیت کی چھوٹی کشتیوں کو نشانہ بنانے کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے جو ایرانی پاسداران انقلاب کے زیر استعمال ہیں۔
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز میں ایران کی بحری فوج نے برطانوی آئل ٹینکر کو اپنے قبضے میں لے رکھا ہے اور اس وجہ سے پورے خطے میں کشیدگی کا ماحول ہے.