ڈی سی گوجرانوالہ کے خلاف تحریک استحقاق پنجاب اسمبلی میں‌ جمع

0
103

ڈی سی گوجرانولہ خواجہ محمد سہیل کے خلاف تحریک استحقاق پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ہے، تحریک استحقاق مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی توفیق بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے.

درخواست کے متن میں لکھا گیا ہے کہ انتظامی افسران حکومت پنجاب کی جانب سے تعنیات ہوتے ہیں، انتظامی افسران کو تنخواہوں کے علاوہ بھاری مراعات سے نوازا جاتا ہے، یہ سب پیسہ عوام کے ٹیکسوں سے اکٹھا کیا جاتا ہے، انتظامی افسران کے فرائض منصبی میں شامل ہے کہ وہ ضلع میں امن و امان اور عوام کے مال ع جان کا تحفظ یقینی بنائیں، لوکل سطح پر عوام کے جتنے جائز مسائل ہیں انکو حل کریں، عوامی مسائل کے حل کے لیے میں نے ڈی سی آفس سے ملاقات کے کیے وقت مانگا، ڈی سی کی پی اے نے ہمیں مقررہ دن آفس آنے کا ٹائم دیا، جب میں ڈی سی آفس مقررہ وقت پر پہنچا تو ڈی سی صاحب کہنے لگے آپ میرے آفس کیا کر رہے ہیں.

درخواست کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈی سی صاحب غصے میں مزید کہا کہ آپ کا تعلق اپوزیشن سے ہے میرے آفس کیوں آئے ہیں، میں نے ڈی سی صاحب کو بتایا کہ اپنے ذاتی مسلے کے لیے نہیں بلکہ عوامی مسائل کے حل کے لیے آیا ہوں، آپ ہماری بات سن لیں اگر وہ جائز اور فوری نوعیت کے حل طلب نہ ہوں تو رد کر دیں، آپ کے فرائض میں شامل ہے کہ عوامی مسائل کو حل کیا جائے، لیکن وہ ہماری بات سننے کو تیار نہیں تھے، جس سے میرا اور اس معزز ایوان کا استحقاق مجروع ہوا ہے، سپیکر کی اس حوالے سے متعدد رولنگ موجود ہیں، میں عوامی منتخب نمائندہ ہونے کے ناطے یی میرا فرض ہے کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشش کروں، مگر ڈی سی گوجرانولہ کے رویے سے میرا استحقاق مجروح ہوا ہے.

Leave a reply