ذبیح اللہ مجاہد کی پریس کانفرنس کے بعد شاہ محمودقریشی نے اچانک 4 ملکوں‌کے دورے کا اعلان کردیا

0
37

اسلام آباد: ذبیح اللہ مجاہد کی پریس کانفرنس کے بعد شاہ محمودقریشی نے اچانک 4 ملکوں‌کے دورے کا اعلان کردیا ،اطلاعات کے مطابق جہاں تھوڑی دیر پہلے کابل میں افغان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دنیا بھر کے لیے افغان طالبان کا پالیسی بیان جاری کیا ہے وہاں‌ دوسری طرف پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اچانک 4 ملکوں کے ہنگامی دورے کا اعلان کردیا ہے

اس حوالے سے اسلام آباد میں بڑی تیزی سے معاملات طئے پارہے ہیں اور ساتھ ہی شاہ محمود قریشی نے ان ملکوں‌ کو پیغام بھی بھیج دیا ہے کہ وہ آرہے ہیں ، ان دوروں کے دوران شاہ محمود افغان صورت حال اور انتقال اقتدار سے متعلق گفتگو کریں گے۔

وزیر خارجہ جن چار ممالک کا دورہ کریں گے ان میں ترکمانستان، تاجکستان، ازبکستان اور ایران شامل ہیں، وزیر خارجہ کا یہ دورہ 25 اگست سے 27 اگست تک ہوگا۔

وزیر خارجہ پاکستان اپنے دوروں میں افغانستان میں وسیع البنیاد حکومت کے قیام کی خواہش کا اعادہ کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ کے 4 ملکی دورے کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ آج وزیر اعظم عمران خان نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے دوبارہ رابطہ کر کے افغانستان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا، وزیر اعظم عمران خان جرمن چانسلر سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کریں گے۔

دوسری طرف آج آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سیاسی رہنماؤں کے وفد نے اہم ملاقات کی، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ صلاح الدین ربانی کی سربراہی میں 8 رکنی وفد نے آرمی چیف سے ملاقات کی ہے، جس میں افغانستان کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Leave a reply