کشمیر کی خصوصی حیثیت کے ضامن قانون 35 اے کو کسی صورت چھیڑنے نہیں دیں گے، کشمیری رہنما حکیم یاسین

0
85

پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئرمین حکیم یاسین نے کہاہے کہ انکی تنظیم دفعہ 35-اے اور دفعہ 370،کو کسی صورت تبدیل نہیں کرنے دیں گے . اس سے کشمیر کو بھارت کی جھولی میں دینے والی بات ہے.

چیئرمین حکیم یاسین نے کہا ہے کہ دفعہ35-اے اور دفعہ370 کے ساتھ کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑکے بھیانک نتائج برآمد ہونگے جو ملک کے لئے سطح نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ حکیم یاسین نے جموں بار سے وابستہ ان وکلاء اور سول سوسائٹی ممبران کی ستائش کی جنہوں نے متحد ہوکر دفعہ 35-اے کے تحفظ کے حق میں آواز اٹھائی . انھوں نے کہا کہ دفعہ 35-اے ریاست کے تینوں خطوط- کشمیر، جموں اور کشمیر کے لوگوں کے مفادات کی ضامن ہے اور اس دفعہ کے جانے سے ریاست کی انفرادیت اور ساخت کو دھچکا لگے گا۔

ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے بھارتی آئین سے آرٹیکل 35 اے ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اضافی بھارتی اہلکاروں کی تعیناتی کا مقصد وادی میں ممکنہ ردعمل اور مظاہروں کو روکنا ہے۔
مودی سرکار آرٹیکل 35 اے کو ختم کرنا چاہتی ہے جس کے تحت غیر ریاستی بھارتی باشندے جموں و کشمیر میں جائیدادیں اور زمینیں خرید سکیں گے جس سے متنازع خطے میں مسلم اکثریت خطرے میں پڑ جائے گی۔

Leave a reply