” قدرتی نظَارے”
اللّلہ پاک کی قدرت کے نظارے ہر سُو موجود ہیں ایسے دِلکَش نظارے اپنے آپ میں بہت کچھ سمائے ہوئے ہیں۔ سمندر کی گہرائی جیسے اس میں بہت سے راز پوشیدہ ہوں اور لہریں ساحل سے ٹکرا ٹکرا کے داستاں سناتی ہوں مگر آج تک سمندر کی گہرائی کوئی بھی سائنسدان معلوم نہ کر سکا۔ بلند وبالا پہاڑ آسماں کو چھوتے دکھائی دیتے ہیں اور مضبوط چٹانیں جن کو کوئی ہلا نہ سکتا، بہتی آبشاریں جیسے موجِ رواں ہوں، جیسے بہتا کارواں ہو برستی بارش زمین کو سیراب کرتی ہے اور بارش کی بوندیں پڑتے ہی زمیں مہک جاتی ہے۔ چرِند پرِند ہر شئے میں جلوہ قدرت ہے ۔ صبح گھونسلوں سے نکل کے جانے والے پرندے شام ہوتے ہی لوٹ آتے ہیں اور یہ درس دیتے ہیں کہ کوشش میں حِکمت چھپی ہے۔
طلوع سورج سے آفتاب سورج تک روشنی اور پھر رات کو چاند کی دھیمی سی روشنی کا الگ ہی نظارہ ہوتا ہے۔ستاروں کی چمک جیسے فلک پہ خوبصورت سی کوئی چادر پڑی ہو دھرتی پہ لگے پھَل پھُول اور درختوں کے یہ جھُنڈ اسے صحرا سے زیادہ پرکشش بناتے ہیں حَسِیں وادیاں اور وہاں کی خاموشیاں بہت سکوں دیتی ہیں ۔اس زمیں میں موجود بشر ہر کوئی ایک دوسرے سے منفرد خوبصورت و حَسِین ہے۔
ہر طرف قُدرَت کے جلّوے ہیں ایک سے بڑھ کے ایک قدرت کا نظارہ دلکش وحسیں ہے زمینی جانوروں کی الگ اور آبی جانداروں کی الگ الگ خصوصیات ہیں غرض اللّلہ پاک ہر ایک شئے چرند پرند انسان و حیواں کی تخلیق بلاوجہ نہیں کی سب کو ایک دوسرے سے منسلک کیاسورج سے زمین پہ لگے پودوں کو حرارت ملتی ہے تو پانی سے نمی، ہوا سے زندگی ۔پودے جانوروں کی خوراک بنتے ہیں تو وہی جانور انسانوں کی ۔ اللّلہ پاک کی رَنگا رَنگ تخلیق دیکھ کے عقل دَنگ رہ جاتی ہے بلندوبالا پہاڑوں پہ جب برف باری ہوتی ہے تو وہ ایک الگ ہی خوبصورت منظر پیش کرتے ہیں. جہاں سے زندگی نا ممکن نظر آتی ہے وہ وہاں سے بھی اپنی قدرت کے کرشمے دیکھاتا ہے پتھر سے بھی کیڑے مکوڑوں کی زندگی کی ابتداء کر دیتا ہے. شہد کی مکھیاں کس طرح شہد بنا لیتی ہیں. وہ رب پاک اپنی قدرت کے جلوے دیکھاتا ہے ۔ آبی جانور پانی کے اندر رہتے ہیں اور انسان زمین پہ اللّلہ پاک ہر انسان کو مکمل بنایا ناک، ہاتھ، کان ہر جسمانی عضا دیا اگر کسی میں کوئی کمی ہے تو وہ دنیا کی نظر میں کمی ہے اللّلہ پاک کی نظر میں سب برابر ہیں اور اس میں اللّلہ پاک کی حکمت چھپی ہے کوئی بھی کمتر نہیں اسلئے اللہ پاک کے بنائے انسانوں اور ہر شئے میں نُقص نکالنے کا حق کسی کو حاصل نہیں۔یہ جو بھی ہمارے پاس ہے سب اللّلہ پاک کی قدرت ہے دنیا کی ہر شئے اللّلہ پاک انسانوں کو عطا کی نا شکری سے گریز کریں اللّلہ پاک کی حکمت کو سمجھیں سب اللّلہ پاک کی قدرت ہےکیسے کیسے نظارے ہیں سب قدرت کے اشارےہیں. انسان سب سمجھنے سے قاصر ہے پر بھی کتنے پیارے ہیں۔جتنا بھی ہم قدرت کے دلکش نظارے دیکھتے ہیں ہر شئے میں اللّلہ پاک کی حکمت نظر آتی ہے اللّلہ پاک کی ہر شئے پُرکشش ہے اللّلہ پاک نے انسان کو بنایا عقل سے نوازا اور انسان اپنی عقل و فہم سے ایسی ایسی چیزیں بنا ڈالی کہ زندگی جنگل کی ویرانوں سے نکل کہ آرام وآرائش میں منتقل ہوگئ. اب زندگی میں ہر آسائش موجود ہے زندگی کو آسان بنا دیا گیا. اللّلہ پاک زمین سے پودے میں جان ڈال دی اور پودے بہت سے چرند پرند کیڑے مکوڑوں کی خوراک کا ذریعہ ہیں۔ قدرت میں ہر چیز حیرت انگیز اور منفرد ہےدریاووں میں بہتہ پانی کتنا پیارا لگتا ہے دیکھتے ہی ایک ٹھنڈک کا احساس ہوتا ہے پانی جب رواں ہوتا ہے بہتا جاتا ہے رستے میں آنے والی ہر شئے کو بہا کے لے جاتا ہے ۔اللہ پاک کی بنائی ہوئی ہر شئے کو خوبصورت انداز میں دیکھیں تو آپ جان پائیں گے ہر بنائی ہوئی چیز بے مقصد نہیں۔اپنی زندگی بھرپور انداز میں جئیں ۔ اور اللّلہ پاک کی ہر دی ہوئی نعمت کا شکر ادا کریں ۔
#افشین
@Hu__rt7








