امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق 21اگست کو آج سندھ کے دو روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔ صوبائی اعلامیہ کے مطابق وہ ہفتہ کو ٹنڈو الہیار، میرپورخاص اور کراچی میں جماعت اسلامی کے 80ویں یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ جلسوں سے خطاب اور دیگر دعوتی و تنظیمی امور کا جائزہ لیں گے۔ جبکہ اتوار کو کراچی میں حکیم سعید شہد پارک گلشن اقبال میں سابق امیر سید منور حسن کی یاد میں منعقدہ جلسے سے خطاب کریں گے۔
دریں اثنائ امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے حیدرآباد،ٹنڈو الہیار، جھڈو اور میرپورخاص کا دورہ اور ذمہ داران کے اجلاس میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے دورے کے انتظامات کا جائزہ اور کارکنان کو ہدایات دیں۔
محمد حسین محنتی نے کہاکہ جماعت اسلامی اقامت دین کی عالمگیر تحریک ہے جو کہ اصلاح معاشرہ اور اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کے قیام کے لیے کوشاں ہے۔

باقی تمام پارٹیاں اور ناکام ہوچکے ہیں۔ اسلامی نظام اور دیانتدار قیادت ہی ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت اور مہنگائی بیروزگار سمیت عوام کے تمام مسائل حل کرسکتے ہیں۔ جماعت اسلامی اپنے قیام کے روز اول سے اسی کے پیش نظر جدوجہد کر رہی ہے۔ ہفتہ کو امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا دورہ سندھ اسی مقصد کی طرف اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔ صوبائی نائب قیم محمد افضال آرائیں ، حاجی نور الاہی مغل، دیدار بہرانی، عبدالوحید کیکے یوتھ و برادر تنظیمات کے دیگر رہنما بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ موجود تھے۔

Shares: