محکمہ موسمیات نے بھارتی ریاست راجستھان کے 13مشرقی اور جنوبی اضلاع میں موسلادھار بارش کی وارننگ دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق باراں، بھرت پور، بوندی، بھیلواڑا، چتوڑ گڑھ، دوسا، جے پور، جھالاوارڈ، کوٹہ، سوائی مادھوپور، ٹونک اور سیکر اضلاع میں کئی مقامات پر آئندہ 24سے 48گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

دریں اثناء پچھلے 24گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ گیارہ سینٹی میٹر بار ش اجمیر میں ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح ماونٹ آبو میں آٹھ سنٹی میٹر اور بیکانیر میں 6.5 سینٹی میٹر بارش ہوئی۔

یاد رہے کہ بھارت میں موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے سیلاب کی کیفیت ہے۔

Shares: