پاک افغان بارڈر پرسرحد پار سے دہشت گردانہ کارروائی پاک فوج کا بھی بھر پور جواب-

باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان بارڈر پرلوئر دیر میں سرحد پارسے دہشت گردوں نے فائرنگ کی ہے۔ فائرنگ افغان علاقے سے فوجی چوکی پر کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردی کے واقعے پر پاک فوج کی جانب سے فوری طور پر جوابی کارروائی کی گئی۔ پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں۔

دہشت گردوں کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا نوجوان شہید ہوا شہید ہونے والے 36 سالہ حوالدار گل امیر کا تعلق لکی مروت سے تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستانی شہریوں اور پاک فوج کے جوانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے مئی میں بھی پاک افغان بارڈر پر باڑلگانے کے دوران سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں چار ایف سی اہلکارشہید اور 6 زخمی ہوئے تھے۔

برطانوی انٹیلی جنس کے سربراہ کی آرمی چیف باجوہ سے ملاقات

Shares: