مزید دیکھیں

مقبول

عوام کے لئے روزی روٹی حکومت کی ترجیح ہونی چاہئے،چودھری شجاعت

پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین نے...

اوچ شریف: قانون بے بس، ٹاؤٹ لسٹ میں شامل جعلی صحافی کے ہاتھوں عوام ذلیل

اوچ شریف (نامہ نگارحبیب خان) اوچ شریف میں قانون...

بلوچستان میں اینٹیمنی دھات کے بڑے ذخائر دریافت

کوئٹہ: بلوچستان میں اینٹیمنی دھات کے بڑے ذخائر کی...

تہران کسی سے تنازعہ نہیں‌چاہتا، ایران امریکہ جنگ نہیں‌ ہو گی. جواد ظریف

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ تہران کسی سے کوئی تنازعہ نہیں‌چاہتا اور نہ ہی ہم جنگ چاہتے ہیں. اسی طرح‌ کسی کو یہ الجھاؤ نہیں‌ ہے کہ وہ خطے میں ایران کا مقابلہ کر سکتا ہے، اس لئے ایران کے خلاف کسی قسم کی جنگ کا کوئی خطرہ نہیں ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے سرکاری خبر رساں‌ ایجنسی ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کی ہے. انہوں‌ نے کہا کہ ایران کی کسی سے جنگ نہیں‌ ہونے جارہی. قبل ازیں ایران کے ہی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے بھی یہی بیان دیا تھا کہ امریکہ اور ایران کے تعلقات خراب ضرور ہیں‌ لیکن کسی جنگ کا کوئی امکان نہیں‌ ہے.

ایرانی سپریم لیڈر نے کہا تھا کہ ایران اور امریکہ کے مابین کسی فوجی ٹکراؤ کی بجائے درحقیقت عزم کا امتحان ہے. حقیقت یہ ہے کہ نہ تو ہم جنگ چاہتے ہیں‌اور نہ ہی وہ یعنی امریکی جنگ چاہتے ہیں. ایران کے پاس امریکہ کے خلاف یہی آپشن ہے کہ وہ یقینی طور پر مزاحمت کرے. سب کو معلوم ہے کہ اگر جنگ ہوتی ہے تو یہ کسی کے مفاد میں نہیں‌ہے لہٰذا جنگ کا خطرہ نہیں‌ہے.