نیشنل لائسنسنگ امتحان ( این ایل ای ) کے خلاف سراپا احتجاج ینگ ڈاکٹرز اور طلبا نے احتجاج موخر کرتے ہوئے حکومت کو مطالبات کی منظوری کے لئے 24گھنٹے کا وقت دے دیا-
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق احتجاج میں شریک مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات نا مانے گئے تو او پی ڈیز بند کرنے کا بھی سوچا جا سکتا ہے جبکہ 24گھنٹے میں ہماری بات نہ سنی گئی تو اسلام آباد پی ایم سی کے باہر دھرنا دیں گے جو کہ مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔
دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ احتجاج موخر ہونے کے اعلان کے بعد طلبا و ینگ ڈاکٹرز منتشر ہونا شروع ہو گئے ہیں مظاہرین کے جانے کے بعد ٹریفک کھول دی جائے گی۔
ینگ ڈاکٹرز نیشنل لائسنسنگ ایگزام کیخلاف ایک بار پھر سڑکوں پرآگئے
واضح رہے کہ نیشنل لائسنسنگ ایگزیم ( این ایل ای ) کے خلاف ینگ ڈاکٹرز آج پھر امتحانی سینٹر کے باہر احتجاجاًجمع ہو گئے تھےینگ ڈاکٹرز کی جانب سے گزشتہ دنوں احتجاج کے پیش نظر آج پولیس مکمل تیاری کے ساتھ نظر آئی ، برکت مارکیٹ سینٹر کے باہر پولیس کی بھاری نفری صبح سے ہی تعینات تھی جبکہ امتحانی مرکز کے باہر بیریئر اور خاردار تاریں بھی لگائی گئی تھیں ۔
ڈاکٹرز اور طلبا کی جانب سے برکت مارکیٹ سے کلمہ چوک جانے والی سڑک کو بلاک کیا گیا ، ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے بیرئیر ز اور خاردار تاریں ہٹانے کی کوشش پر پولیس کی جانب سے مرچوں کا سپرے کیا گیا-