کراچی: شہراقتداراسلام آباد سے محبت:مولانا فضل الرحمن نے مارچ کا اعلان کردیا ،اطلاعات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اب جلسوں کے ساتھ روڈ کارواں چلیں گے، ہم تھکے نہیں، اپنا سفر جاری رکھیں گے۔

کراچی میں جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کا جن بے قابو ہے جبکہ معیشت جمود کا شکار ہے۔ دنیا آگے بڑھ رہی ہے لیکن پاکستان کو پیچھے دھکیل دیا گیا، ایسے حالات میں خاموش نہیں رہ سکتے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نالائق اور نااہل حکومت نے معیشت کو تباہ کر دیا۔ ملک میں لوگوں کو چینی اور آٹا نہیں مل رہا۔ ادویات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کوعوامی مینڈیٹ حاصل نہیں، حکومت انتخابی اصلاحات کو جوتے کی نوک پر رکھتی ہے، انہوں نے آئندہ الیکشن میں بھی دھاندلی کا سوچا ہے۔

جلسہ عام سے خطاب میں سربراہ اتحاد مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ جعلی حکمرانوں کے تین سالوں میں پاکستانی ریاست کوغیرمحفوظ ریاست بنادیا ہے اور موجودہ حکمرانوں نے پاکستانی قوم کوغیرمحفوظ قوم بنادیا ہے، آج دنیا آگے بڑھ رہی لیکن پاکستان پیچھے دھکیل دیا گیا ہے، ایسی صورتحال میں خاموش تماشائی نہیں رہ سکتے۔

ان کا کہنا تھاکہ محرم کا مہینہ یہی بتاتا ہے کہ یزید کے ہاتھوں پربیعت نہیں کرنی، یہ ناجائزحکومت ہے اس کوکوئی عوامی مینڈیٹ حاصل نہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے ملک کوکہاں پہنچادیا ہے؟ لوگوں اٹھو،انقلاب لاؤ، انقلاب کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں۔سربراہ اتحاد نے اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کیا اور کہا کہ اب صرف جلسے نہیں ہوں گے بلکہ روڈ کاروان بھی چلیں گے۔

Shares: