امریکی انخلا کے بعد اسامہ بن لادن کے خصوصی سیکیورٹی گارڈ بھی دوبارہ افغانستان پہنچ گئے ہیں جن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے-
باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے ہم نیوز کے مطابق افغانی جرنلسٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں القاعدہ کے رکن ڈاکٹر محمد امین الحق کو جنوب مشرقی افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں ان کے آبائی شہر میں واپس آئے دیکھا جا سکتا ہے۔
Dr. Amin-ul-Haq, a major al-Qaeda player in Afghanistan, Osama Bin Laden security in charge in Tora Bora, returns to his native Nangarhar province after it fell to the Taliban. Dr. Amin became close to OBL in the 80s when he worked with Abdullah Azzam in Maktaba Akhidmat. pic.twitter.com/IXbZeJ0nZE
— BILAL SARWARY (@bsarwary) August 30, 2021
محمد امین الحق مشرقی افغانستان کے تورا بورا پہاڑوں میں القاعدہ کے سابق رہ نما اسامہ بن لادن کی موجودگی کے دوران ان کے محافظ دستے میں شامل تھے پاکستان نے 2008 میں امین الحق کو گرفتار کیا گیا تھا تاہم 2011 عدم ثبوت کی بنیاد پر انہیں رہا کر دیا تھا۔
طالبان نے تاریخ رقم کر دی طالبان رہنما انس حقانی
واضح رہے کہ رہے امریکہ کا افغانستان سے انخلا مکمل ہو چکا ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ میں انسداد دہشت گردی کے عہدیدار کریس کوسٹا نے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کو بتایا کہ امریکی افواج کے تیزی سے انخلا اور افغانستان میں طالبان کے عروج کے ساتھ میں سمجھتا ہوں کہ القاعدہ کے پاس ایک موقع ہے اور وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائے گی۔
امریکی فوجیوں کے انخلاء کے بعد طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کابل ایئرپورٹ پہنچے اور سیکورٹی پر تعینات عملے سے خطاب کیا،اس موقع پر افغان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ پورے افغانستان کو مبارک ہو، یہ ہماری فتح ہے،امریکہ اور دنیا کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہشمند ہیں،امریکہ کے ساتھ اچھے سفارتی تعلقات کا خیرمقدم کریں گے، امریکہ کی شکست دیگر حملہ آوروں کے لیے بڑا سبق ہے، اس موقع پر سیکورٹی پر تعینات عملے کی جانب سے ذبیح اللہ مجاہد کا بھر پور استقبال کیا گیا اور خیر مقدمی نعرے لگائے گئے
افغانستان نے آج مکمل آزادی حاصل کر لی ذبیح اللہ مجاہد
کابل پر طالبان کا مکمل کنٹرول ہے، طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس میں عالمی دنیا اور افغان قوم کو اہم پیغام دیے، کابل میں حالات زندگی معمول پر ہیں، تعلیمی ادارے، بازار کھلے ہیں، خواتین بھی دفاتر میں کام کر رہی ہیں، طالبان میں اس بار بدلاؤ آیا ہے اور خواتین کو بھی کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے، طالبان کی جانب سے کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جا رہی،کابل سے نمائندہ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے شہریوں سے گزشتہ روز اسلحہ جمع کیا اور کہا کہ اب حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، طالبان نے ریڈیو ،ٹی وی کے دفاتر سمیت مختلف مقامات کا بھی دورہ کیا اور ملازمین سے بات چیت کی،
افغان طالبان کی جانب سے شہریوں کو مسلسل پیغامات دیئے جا رہے ہیں کہ وہ اپنے کام معمول کے مطابق جاری رکھیں، دوسری جانب افغان شہریوں کی جانب سے بھی طالبان کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے، افغان شہری طالبان کے ہوتے ہوئے اپنے آپ کو محفوظ تصور کر رہے ہیں-