اشتیاق بیگ نے نازیہ حسن کی موت سے متعلق زوہیب حسن کے الزامات مسترد کردیئے

پاکستانی گلوکارہ کے شوہر اشتیاق بیگ نے نازیہ حسن کی موت سے متعلق زوہیب حسن کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا زوہیب حسن کے خلاف ایک ارب کے ہرجانے کا دعوی دائر کررہا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی گلوکارہ کے شوہر اشتیاق بیگ نے نازیہ حسن کی موت سے متعلق زوہیب حسن کے الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے مسترد کرتے ہوئے کہا نازیہ حسن کی موت کی تحقیقات اسکاٹ لینڈ یارڈ نے بھی کی تھی، اسکاٹ لینڈ یارڈ نے بھی قرار دیا تھا کہ موت کی وجہ کینسر تھی۔

اشتیاق بیگ کا کہنا تھا کہ زوہیب حسن نے جو الزامات عائد کیے وہ بہت سنگین ہیں، الزامات کا مقصد میری شہرت کو نقصان پہنچانا تھا ، وکیل کے ذریعے ایک ارب ہرجانے کا نوٹس جاری کیا تھا لیکن زوہیب حسن نےایک ماہ بعدبھی جواب دینے میں ناکام رہے اور الزامات واپس نہ لیے۔

نازیہ حسن کے شوہر نے کہا سندھ ہائی کورٹ میں زوہیب حسن کے خلاف ایک ارب کےہرجانے کا دعوی دائر کررہا ہوں۔

یاد رہے زوہیب حسن نے اپنی بہن کی موت کو قتل قرار دیتے ہوئےاشتیاق بیگ پر الزامات عائد کیے تھے کہ معروف پاکستانی گلوکارہ نازیہ حسن کو مبینہ طور پر کھانے یا چائے میں زہر ملا کر دیا گیا۔

بعد ازاں نازیہ حسن کے شوہر اشتیاق بیگ نے زوہیب حسن کو قانونی نوٹس بھیجتے ہوئے ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا ، نوٹس کے متن میں لکھا گیا تھا کہ ’نازیہ حسن کی موت کا تصدیقی سرٹیفکیٹ برطانوی حکام نےجاری کیا تھا، جس میں موت کی وجہ کینسر بتائی گئی‘۔

اشتیاق بیگ نے اپنے اوپر عائد ہونے والے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ نازیہ سے بہت محبت تھی، اسی لیے انتقال کے بعد دوسری شادی بھی نہیں کی، نازیہ کاانتقال کینسرکی وجہ سےہوا تھا۔

Comments are closed.