ن لیگ کا میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے قانون کا مسودہ کمیٹی میں پیش کرنے کا مطالبہ

0
23
ملک میں اقلیت اکثریت خواتین اور بچے سب غیر محفوظ ہیں،حکومتی سینیٹرز

ن لیگ کا میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے قانون کا مسودہ کمیٹی میں پیش کرنے کا مطالبہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کسی کو حق نہیں کہ وہ قائمہ کمیٹی میں موجود شرکا کی تضحیک کرے،

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کوئی وزیر کمیٹی کو نہیں بتا سکتا کہ کس کو بلایا جائے اور کس کو نہیں وزیر سمجھتے ہیں کہ میڈیا مکمل طور پر آزاد ہے استدعا ہے کہ وزیر کے جواب کے ساتھ رپورٹ پارلیمان میں پیش کی جائے، ن لیگی ترجمان نے میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے قانون کا مسودہ کمیٹی میں پیش کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تاثر یہ ہے کہ وفاقی وزیر کی بریفنگ بل کے ڈرا فٹ سے مختلف ہے
@MumtaazAwan
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات اجلاس میں شریک ہوئے ،فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی تجاویز پر مبنی فریم ورک قائمہ کمیٹی میں لائے ہیں یہ مسودہ کمیٹی کے ممبران اور اسٹیک ہولڈرز سے شیئر کررہے ہیں،تجاویز پر 5بڑے پریس کلبز، صحافتی تنظیموں کے ساتھ مشاورت کی گئی ہے،اگر کسی کو تجاویز پر اعتراض ہے تو بتائیں ،اس میں ترمیم کی جاسکتی ہے،

چیئرمین کمیٹی جاوید لطیف نے کہا کہ کسی کا مقصد نہیں کہ ریاست کا خیال نہ رکھیں، پی ایم ڈی اے پر رہ جانے والی صحافتی تنظیموں سے مشاورت کے لیے سب کمیٹی قائم کرتے ہیں،سب کمیٹی یومیہ کی بنیاد پر اجلاس کرکے مشاورتی عمل کو حتمی شکل دے،

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

نوجوان لڑکی سے چار افراد کی زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس ان ایکشن

لاہور میں زیادتی کیسز میں مسلسل اضافہ،نوکری کی بہانے خاتون کے ساتھ ہوٹل میں زیادتی

لاہور جنسی جرائم کی آماجگاہ بن گیا، ایک اور خاتون کے ساتھ رکشہ ڈرائیور کی زیادتی

قبل ازیں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا فریم ورک تیار کیا اور اس پر متعلقہ تنظیموں کے کومنٹس مانگے گئے۔ سی پی این ای ، پی بی اے ، کے ساتھ میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی پر میٹنگ کی گئی ۔ وزیراعظم چاہتے ہیں کہ میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں اتفاق رائے سے آگے بڑھیں ۔کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ کسی بھی قسم کی ریگولیشن نہیں ہونی چاہیئے ۔ 150 بلین ڈالر کا نقصان ہمارا ہوا 80 ہزار قربانیاں ہم نے دیں اس کے باوجود ایف اے ٹی ایف میں ہم ہیں۔پاکستان کے خلاف سازشوں پر آنکھیں بند نہیں کر سکتے ۔پاکستان کے خلاف ٹویٹر ٹرینڈز چلائے گئے ۔پاکستان کے خلاف سازشوں کو ملکر ناکام بنانا ہے پاکستان پر پابندیوں کے ٹرینڈ افغانستان سے چلایا گیا ۔اس ٹرینڈ کی سہولت کاری را کررہی تھی

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا وار گیم چل رہی ہے میڈیا کو بطور ٹول استعمال کیا جاتا ہے ۔ سی پیک کے خلاف آرٹیکل چھپتے ہیں مگر ہمارا موقف نہیں آتا ۔ میڈیا ورکرز کے حقوق اور جھوٹی خبروں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔ میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل کے حوالے سے ذیادہ پریشر بھی ان دو چیزوں کے حوالے سے ہے

Leave a reply