اسلام آباد: پنجاب میں پھرتبدیلی آگئی : کامران علی افضل چیف سیکرٹری پنجاب، راؤ سردار آئی جی کیلئے فائنل،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے کامران علی افضل کو نیا چیف سیکریٹری اور راؤ سردار کو آئی جی پنجاب بنانے کی حتمی منظوری دیدی ہے۔
وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی۔ اس دوران نئے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کے پینلز میں موجود تین تین افسروں کے ناموں پر تفصیلی غور کیا گیا۔
وزیراعظم نے کامران علی افضل کو چیف سیکریٹری اور راؤ سردار کو آئی جی پنجاب تعینات کرنے کی ابتدائی منظوری دیدی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے منظوری کے بعد سٹیبلیشمنٹ ڈویژن کی طرف سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
ادھر ذرائع نے یہ بھی دعویٰکیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو اور بھی نام بھیجے گئے تھے ، تاہم وزیراعظم نے بڑے غورخوض کے بعد ان دوناموں کی منظوری دی ہے ،
یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ پہلے چیف سیکرٹری اورآئی جی پنجاب کوبعض ناگزیروجوہات کی بنا پرہٹایا جارہا ہے