لڑائی کے دوران میں زخمی ہوا تو سر میں 2 گولیاں مار دینا: امراللہ صالح کی اپنے گارڈ کووصیت

0
26

کابل: لڑائی کے دوران میں زخمی ہوا تو سر میں 2 گولیاں مار دینا:معزول افغان صدر امراللہ صالح کی اپنے گارڈ کووصیت ،اطلاعات کے مطابق یہ الفاظ اور وصیت اس شخص کی ہے جو کبھی افغانستان کے نائب صدر رہے امر اللہ صالح ان دنوں اپنے ملک کی عزت نفس کے لئے جنگ لڑ رہے ہیں۔ وہ پنجشیر وادی میں طالبان جنگجوؤں کے خلاف مزاحمتی طاقتوں شمالی اتحاد کی قیادت کر رہے ہیں ۔

امراللہ صالح نے برطانوی اخبار ڈیلی میل میں ایک مضمون لکھا ہے کہ اگر وہ پنجشیر میں لڑائی کے دوران زخمی ہو جاتے ہیں تو انہوں نے اپنے محافظوں کو خصوصی ہدایات دی ہیں۔ ان سے کہا گیا ہے کہ ایسا ہونے پر وہ میرے سر میں 2 گولیاں مار دیں ،کیونکہ میں طالبان کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالنا چاہتا۔

طالبان کے کابل پر قبضہ کرنے سے پہلے ان کی پنجشیر آمد کے بارے میں ، صالح نے لکھا کہ وہ دو فوجی گاڑیوں اور دو پک اپ ٹرکوں میں وہاں سے روانہ ہوئے۔

ان ٹرکوں پر بندوقیں تھیں۔ پنجشیر جاتے ہوئے راستے میں دو بار اس قافلے پر حملہ کیا گیا لیکن ہم بچ گئے۔ ہم نے بہت مشکل کے بعد شمالی درہ عبور کیا۔ یہاں کئی غیر قانونی سرگرمیاں جاری تھیں۔ ہر جگہ ٹھگوں ، چوروں اور طالبان کا راج تھا۔ ہم نے بڑی مشکل سے یہ راستہ عبور کیا۔

صالح نے مزید لکھا کہ جب وہ پنجشیر پہنچے تو انہیں پیغام ملا کہ کمیونٹی کے بزرگ مسجد میں جمع ہو رہے ہیں۔ میں وہاں پہنچا اور ان سے تقریباً ایک گھنٹے تک بات کی۔ اس کے بعد ان میں سے ہر ایک ہماری مدد کے لیے تیار تھا۔

انہوں نے بتایا کہ پنجشیر گزشتہ 20 سالوں سے سیاحتی مقام تھا۔ یہاں ہمارے پاس نہ تو کوئی فوجی سازوسامان تھا اور نہ ہی ہتھیار ، لیکن میں نے وہاں احمد مسعود کے ساتھ جنگی حکمت عملی طے کی اور اب تک سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے۔

Leave a reply