وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودہا کا طلباء کے نام کشمیر کے حوالے سے خصوصی پیغام

0
39

طلباء سوشل میڈیا پر قانونی اور سیاسی دلائل کے ساتھ کشمیریوں کے حقوق سے متعلق لڑیچر کو پھیلائیں، وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودہا
سرگودھا۔24اگست(اے پی پی) ذرائع ابلاغ کو منقطع کر کے بھارت کشمیریوں کی جدو جہد آزادی کو کچلنا چاہتا ہے،بحیثیت قوم،استاد اور طالبعلم ہماراخلاقی اور سیاسی فرض ہے کہ ہم سوشل میڈیا پرقانونی اور سیاسی دلائل کے ساتھ کشمیریوں کے حقوق سے متعلق لٹریچرکو پھیلائیں،ان خیالات کا اظہار سرگودھا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اشتیاق احمد نے ریاض شاد ہم نصابی فورم کے زیر اہتمام ”کشمیر بنے گا پاکستان“کے موضوع پر مولا بخش آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب میں کیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی طلبہ نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملی نغمے اور کشمیریوں سے یکجہتی پر مبنی ترانے پیش کیے۔ڈاکٹر اشتیاق احمد نے کہا کہ افواج پاکستان کشمیریوں کی آزادی اور سلامتی کیلئے حب الوطنی کے ساتھ خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ہم مسلح افواج کو سلام پیش کرتے ہیں جو کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لئے کنٹرول لائن پر قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کے لئے ہمیں انفرادی طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،اب وقت ہے کہ ہم عالمی رائے عامہ میں قا نونی اور سیاسی دلائل کے ساتھ شرکت کریں۔

Leave a reply