کمشنر ایف بی آر کو ٹرانسفر کیا جائے، گجرات چیمبر آف کامرس کی قرارداد

0
61

گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ماہانہ اجلاس ، ایف بی آر کے کمشنر ضیغم عباس کو گجرات سے فی الفور ٹرانسفر کیا جائے، ایگزیکٹو کمیٹی نے قرارداد منظور کر لی۔ کمشنر ایف بی آر ضیغم عباس بزنس مینوں کو ہراساں کر رہے ہیں، اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہے ہیں اور غلط نوٹس بھجوا رہے ہیں۔ ایف بی آر گجرات میں سمجھدار آفیسر کو تعینات کرے۔ ایگزیکٹو کمیٹی کا مطالبہ۔ تفصیلات کا مطابق گجرات چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ماہانہ آٹھواں مجلس عاملہ اجلاس صدر عامر نعمان کی زیرصدارت چیمبر کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور درود پاک کا ذکر بھی کیا گیا۔صدر گجرات چیمبر نے کہا کہ ہمارے ادارے کی کارکردگی ابھی جاری ہے اور حا ل ہی میں ہم نے جو آل چیمبرز پاکستان کا صدارتی اجلاس منعقد کروایا تھا۔ ہم نے نہ صرف اس کے بعد ڈکلریشن منسٹرز تک پہنچایا بلکہ فالو اپ کرتے ہوئے مختلف میٹنگز بھی کیں۔ جس میں 4، 5 مرتبہ عبدالرزاق داو¿د ایڈوائزر کامرس اور اس کے علاوہ سید شبرزیدی چیئرمین FBR سے بھی میٹنگز ہوئیں اور انہیں انڈسٹری اور بزنس مینوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ تمام چیمبرز کے صدور کے ڈیلی گیشن کے ہمراہ میٹنگز کا سلسلہ چلتا رہا۔ انہوں نے مزید کہا ہماری فین، فرنیچر اور پاٹری انڈسٹری کے ساتھ نارواسلوک اور ایف بی آر گجرات آفس کی جانب سے مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے اور خصوصاً فین انڈسٹری کو پیک سیزن میں 40B لگا کر بندے بٹھائے جا رہے ہیں اور پریشان کیا جا رہا ہے اور بے جا نوٹسز بھیجے جا رہے ہیں۔میاں محمد اعجاز سابق صدر چیمبر نے کہا ہمارے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جا رہا۔ ہمارا پراڈکشن کا عمل تعطل کاشکار ہوتا ہے۔ جس سے ہمارے آرڈرز Delay ہو جاتے ہیں اور ایکسپورٹس کی طرف توجہ کم ہو جاتی ہے اور ہمیں ٹیکس معاملات میں الجھا دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا جو assomptions کی بنیاد پر ٹیکس نوٹسز بھیجے جا رہے ہیں وہ غلط اقدا م ہے اور انڈسٹری اس طرح مزید بحران میں چلی جائے گی۔ اس موقع پر ایگزیکٹو کمیٹی گجرات نے مشترکہ طور پر ایک قرارداد منظور کی جس میں کہا گیا کہ ضیغم عباس کمشنر ان لینڈ ریونیو گجرات کو فی الفور گجرات سے ٹرانسفر کیا جائے کیونکہ یہ صنعتکاروں کو حراساں کر رہے ہیں اور غلط نوٹسز بھیج رہے ہیں اس لئے انہیں تبدیل کر کے کوئی سمجھدار آفیسر یہاں تعینات کیا جائے جو بزنس مینوں کو facilitate کرے۔ صدر گجرات چیمبر نے کہا ایڈوائزر کامرس سے جتنی بھی میٹنگز ہوئی ہیں انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اب ایسا نہیں ہو گا ۔ ہمیں امید ہے حکومت معیشت کی بہتری کے لئے بزنس مینوں کو تحفظ دے گی۔ ثوبان ظہیر بٹ ایگزیکٹو ممبر نے بھی کہا ہماری پاٹری انڈسٹری بھی مشکلات کا شکار ہے اور میٹنگز کی بھرمار ہے۔ٹیکس ایمنسٹی یکم 2019 ءکا ذکر کرتے ہوئے صدر چیمبر نے کہا کہ چیمبرز نے مشترکہ طور پر اس کا نام تبدیل کرا کر Asset Declaration Scheme رکھوایا ہے اور اس سے بزنس مینوں کو فائدہ اٹھانا چاہئے۔ انہوں نے کہا گجرات چیمبر بہت جلد اس سکیم Awareness Session بھی منعقد کروائے گا تاکہ بزنس کمیونٹی کو صحیح معنوں میں اس سے مستفید ہونے کا موقع مل سکے۔ اس کے علاوہ روزگار ہیلپ ڈیسک اور ایکسپورٹ ڈسپلے سنٹر کمیٹیز چیئرمین ندیم سندھو اور ثوبان ظہیر بٹ نے بھی رپورٹ پیش کیں۔ اس کے علاوہ مختلف ایگزیکٹو ممبران نے چیمبر کے اخراجات اور انکم کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ میٹنگ میں گجرات چیمبر کا عید کے بعد کاغان ناران ٹور کا فیصلہ بھی کیا گیا۔اجلاس میں میر صلاح الدین، شیخ ابرار سعید، عدنان اقبال مکی، ندیم احمد سندھو، ثوبان ظہیر بٹ، بشارت محمود، قیصر لطیف، خرم بھٹی، افضال تارڑ، غیاث الدین پال، حامد شہزاد، میاں ندیم اسلم اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Leave a reply