افغان طالبان کی حکومت ، بھارت صدمے سےچور:امریکی خفیہ ایجنسی CIA کے سربراہ کی اجیت ڈوول کوتسلیاں

0
38

نئی دہلی : افغان طالبان کی حکومت ، بھارت صدمے سےچور:امریکی خفیہ ایجنسی CIA کے سربراہ کی اجیت ڈوول کوتسلیاں ،اطلاعات کے مطابق افغانستان میں افغان طالبان کے اقتدار میں‌ آنے کے بعد بھارت پرجس طرح خوف کے سائے منڈلا رہے ہیں ، امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ بھارت کوطفل تسلّیاں دینے کے لیے بھارت پہنچ گئے ہیں‌

ذرائع کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ ولیم جے برنز ان دنوں افغانستان کے دورہ کے بعد بھارت پہنچ گئے۔ بھارت کے قومی سلامتی مشیر اجیت دوول سمیت اعلیٰ بھارتی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں

رپورٹ کے مطابق ولیم جے برنز نے افغانستان میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورت حال پر اجیت دوول سے تبادلہ خیال کیا ہے ۔ بھارتی قومی سلامتی کے مشیر نے انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔اگرچہ بھارتی اور امریکی عہدیداروں نے اس دورے کے حوالے سے چپ سادھ رکھی ہے،

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بھارت افغان طالبان کی طرف سے مقبوضہ کشمیرکی صورت حال پرکشمیریوں کی اخلاقی مدد کے اعلان کے بعد سخت پریشان ہے اوریہ بھی کہا جارہا ہے کہ بھارت نے امریکہ سے مدد مانگ لی ہے اورافغان طالبان کی حکومت کوتسلیم کرنے کومشروط کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے جس میں کشمیر جیسے مسائل پرمداخلت نہ کرنے کا عہد لینے کی کوشش کی جائے گی

باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق سی آئی اے چیف کل 9 ستمبرکوپاکستانی قیادت سے ملاقات کرنے کا پروگرام بنا چکے ہیں اورہوسکتا ہے کہ وہ افغانستان کی تازہ ترین صورت حال سے متعلق پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے بھی ملاقات کریں

۔ یادرہےسی آئی اے سربراہ نے گذشتہ ماہ ملا عبدالغنی برادر سمیت طالبان قیادت سے ملاقات کے لیے افغانستان کا دورہ کیا تھا۔ یہ دورہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا تھا جب طالبان کے ملک پر کنٹرول حاصل کرلینے کے بعد افغانستان سے امریکیوں اور دیگر غیر ملکیوں کا انخلا امریکیوں کے لیے بہت بڑا چیلنج تھا۔

Leave a reply