ڈی جی پوسٹل سروسزکے نہ آنے پر پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا اجلاس احتجاجا موخر

اسلام آباد(اویس)پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی نے ڈی جی پوسٹل سروسز کے کمیٹی میںنہ آنے پر احتجاجا کمیٹی اجلا س موخر کردیا،چیرمین کمیٹی نے ڈیسکوز کی طرف سے 35 دن کی بلینگ کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے آڈٹ حکام کوایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی،ارکان کمیٹی نے ڈی جی پوسٹل کی تنخواہ بندکرنے یاکمیٹی خرچ ان سے وصول کرنے کی سفارش کردی ،چیرمین نے کہاکہ آئندہ اگر کوئی افسر نہ آیا تو اس کے خلاف سخت ایکشن لیں گے حکام نے بتایا کہ ڈی جی پوسٹل سروسزکراچی میںفیٹف کے حوالے سے اجلاس میں شرکت کرنے گئے ہیں۔

جمعرات کوپی اے سی کا اجلاس چیرمین کمیٹی رانا تنویر حسین کی سربراہی میں ہوا۔اجلاس میںکمیٹی میں رکن حنا ربانی کھر ،ریاض فتیانہ، نویدقمر، خواجہ آصف، منزہ حسن، سید حسن طارق، شیخ روحیل اصغر، محمد ابراہیم خان، کنول شیراز محمود نے شرکت کی جبکہ وزارت موصلات کی طرف سے ایڈیشنل سیکرٹری اور ایڈیشنل ڈی جی پوسٹل سروس نے کمیٹی میں شرکت کی ۔قومی اسمبلی کے عملے نے کمیٹی کوبتایا کہ پارلیمنٹ میں ایک وقت میں ایک ہی کمیٹی کوان لائن کرسکتے ہیں کیوں کہ ہمارے پاس ایک کمیٹی کے لیے آلات موجود ہیں آج وہ آلات دوسری کمیٹی میں لگائے گئے ہیں جس کی وجہ سے آج پی اے سی میں ارکان ان لائن میٹنگ میں شرکت نہیں کرسکتے جس پر کمیٹی نے سفارش کی کہ مزید آلات خریدے جائیں تاکہ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے اجلاس میں ان لائن ممبران شرکت کرسکیں۔

شہباز شریف نے خط لکھ کر مدد مانگ لی

پارلیمنٹ سپریم، شہبازشریف گھٹنے نہ پکڑیں سیدھا راستہ پکڑیں، بابر اعوان

حکومت بلاول سے ڈرتی ہے، اگر سامنا کرنے کی ہمت تھی تو تقریر سنسر کیوں کی، شازیہ مری

بجٹ کو وہ دماغ سمجھ سکتا ہے جن کو لگتا ہو ملک میں 12 موسم ہیں، قادر پٹیل

عمران خان زکوٹا جن،یہ خون چوس ،ہڈی توڑ اور زکوٹا جن کا بجٹ ہے، مریم اورنگزیب

قومی اسمبلی اجلاس، بجٹ کی منظوری کا عمل کب تک ہو گا مکمل؟

چیرمین کمیٹی راناتنویر حسین نے کمیٹی کوبتایاکہ سیکرٹری مواصلات نے آج صبح بتایا کہ ان کے والد فوت ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے کمیٹی میں نہیں آسکتا جس پر کمیٹی میں سیکرٹری کے والد کے لیے دعا مغفرت کی گئی ۔رانا تنویر نے کہا کہ ڈی جی پوسٹل سروس نے کل کمیٹی حکام کوبتایا کہ وہ کراچی میں ہیں اس وجہ سے کمیٹی میں نہیں آسکتے ہیں چیرمین کمیٹی نے ڈی جی پوسٹل کے کمیٹی میں نہ آنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا کہ کمیٹی کواہمیت نہیں دی جارہی ہے ۔حکام نے بتایاکہ کراچی میں فیٹف کی وجہ سے اجلاس کراچی میں ہے اس وجہ سے نہیں آئے۔

رکن حناربانی کھر نے کہا کہ مین کمیٹی میں اگر افسر نہیں آتے تو سب کمیٹی میں بھی نہیں آئیں گے اس لیے کمیٹی کا اجلاس موخر کردیا جائے ۔خواجہ آصف نے بھی کمیٹی کا اجلاس موخر کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کے آج ہونے والے اجلاس پر ہونے والا خرچ ڈی جی پوسٹل سروس سے لیا جائے ۔چیرمین کمیٹی نے کہا کہ کمیٹی کے آج کے اجلاس کوموخر کرتے ہیں آئندہ اگر افسران نہیں آتے تو سخت ایکشن لیں گے جس پر ارکان نے کہا کہ آئندہ نہیں آج ایکشن لیں ۔جس پر چیرمین نے کہا کہ ڈی جی یوسٹل سروس کمیٹی میں آئے تو اس سے بات کریں گے اس کی وضاحت کے بعد ایکشن اگر ضروری ہوا تو لیں گے ۔

ریاض فتیانہ نے کہاکہ آج کااجلاس موخر نہ کریں ۔چیرمین نے کہاکہ نہ سیکرٹری ہے اور نہ ہی ڈی جی ہے کس طرح میٹنگ کریں۔ڈی جی کو سن لیں اس کے بعد ایکشن بھی لیں گے۔خواجہ آصف نے کہاکہ اس کمیٹی کا خرچ ڈی جی پوسٹ پر ڈال دیں ۔چیرمین کمیٹی نے ڈی جی آڈٹ کوہدایت کی کہ بجلی تقسیم کارکمپنیوں ( ڈیسکوز) نے جو 37دن کی بلینگ کی ہے اس کی ایک ماہ میں رپورٹ بناکر بھیج دیں اس پر ایکشن لیں گے اور ریکوری کرکے صارفین کوواپس کریں گے۔

Shares: