ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری کی تنظیم علماءپاکستان کے سیکریٹری جنرل قاری اللہ داد سے ملاقات

0
45

ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری نے تنظیم علماءپاکستان کے سیکریٹری جنرل و پاکستان شریعت کونسل کے صوبائی جنرل سیکریٹری قاری اللہ داد سےاپنی رہائش گاہ پرملاقات کی ۔جس میں مذہبی ہم آہنگی سمیت دیگرموضوعات وباہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگوکی۔
ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری نے بتایا کہ سندھ اسمبلی میں صوبے میں بسنے والے تمام مذاہب کی مذہبی روایات واقداراوررسومات کے تحفظ و فروغ کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جاتے ہیں، اور اس سلسلے میں مخلتف قوانین منظورہوکر نافذ ہوچکے ہیں جن کے تحت کسی بھی مذہب کی مقدسات،املاک،رسومات،اقداروروایات کی خلاف ورزی قانون جرم ہے اور ہرمذہب کو آئین پاکستان کے تحت اپنی رسومات کا انعقاد کرنے کا حق ہے۔ اس موقع پر قاری اللہ داد نے کہا کہ قانون ساز اسمبلی میں تمام مذاہب کی روایات و اقدار کے تحفظ کو یقینی بنانا آئین پاکستان کی روح ہے۔ دین اسلام تمام مذاہب کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے اوریہی اس معاشرے کی خوبصورتی ہے۔ اس موقع پر قاری اللہ دادنے ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری کے کووڈمرض میں مبتلا بھائی کی جلدصحتیابی کے لئے دعابھی کی۔

Leave a reply