۔سگریٹ نوشی دل کا سکون نہیں زہر قاتل ہے تحریر: فرزانہ شریف.

0
97

کہتے ہیں بری عادت پڑ جائے تو وہ چھوٹتی بہت مشکل سے ہے چاہے وہ سگریٹ نوشی کی عادت ہو یا پھرآوارہ گردی کی جھوٹ فریب کی ۔۔یہ سب ہی بری عادتیں جو انسان کوشش کرے تو کیسے نہیں چھوڑ سکتا سگریٹ ایک خطرناک حد تک انسانی ذہین کو متاثر کرتا ہے اس سے ہونٹوں کا کینسر ہونے کے چانس بڑھ جاتے ہیں عام افراد کی نسبت سگریٹ نوش کو دل کی بیماری ہونے کا خطرہ دگنا ہوتا ہے۔ تمباکو کا خون کی شریانوں کو سخت کرنے کا باعث بنتا ہے۔ جس سے دل کے پھٹوں کو خون کی فراہمی رک جاتی ہے اور دل کا دورہ پڑ جاتا ہے۔ سگریٹ نوشی سے دماغ کو خون کی فراہمی کم ہو جاتی ہے اور انسان برین ہیمبرج کا شکار ہو جاتا ہے، جس سے دماغ میں موجود خون کی شریانیں پھٹ جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ۔سگریٹ پینے والے انسان کے اندربہت سلو انداز میں کینسر کے اثرات پیدا ہونے شروع ہوجاتے ہیں وقتی طور پر سیگریٹ نوش کو محسوس نہیں ہورہا ہوتا بس وہ اسی نشے میں خوش رہتا ہے کہ بس سکون مل گیا اسے یہ نہیں پتہ ہوتا انجانے میں اس نے اپنی تباہی کا سامان بنالیا ہے جو اس کے اندر کے سسٹم کو مکمل ناکارہ بنارہا ہے سگریٹ نوش انسان کو ایک دفعہ پتہ چل جائے یہ انسان کی ذہنی صلاحیت کو کیسے ختم کردیتا ہے پھر شائد کوئی بھول کر بھی اس زہر قاتل کو ہاتھ بھی نہ لگائے لیکن ہم انسان ایسے ہوتے ہیں جب تک ہم پر گزر نہیں جاتی کسی بات پر یقین کرنے کے لیے تیار ہی نہیں ہوتے نہ ہمیں احساس ہوتا ہے کہ ہم انجانے میں اپنے پیاروں کو کس قدر تکلیف میں مبتلا کرنے جارہے ہوتے ہیں اندھیرے راہوں کے مسافر بن کر ۔ظاہر ہے جب آپ سگریٹ نوشی کریں گے آپ کو کینسر جیسی جان لیوا بیماری پکڑ لے گی تو پھر آپ کے پیارے کچھ نہیں کرسکیں گے سوائے آپ کی ازلی جدائی کا درد برداشت کرنے کے ۔
دنیا میں کوئی ایسا کام نہیں جو ناممکن ہو ہر کام ممکن ہے بس ہمت جذبہ سلامت ہونا چاہئیے جو لوگ چاہتے ہیں اس لعنت سے چھٹکارا پانا وہ بس کچھ دن یا کچھ ہفتے سختی سے اس پر عمل کریں آپ کی عادت چھوٹ جائے گی اس زیر قاتل سے کرنا آپ نے کیا ہے خود کو حد درجے مصروف کرلیں ۔گھر کا ماحول پرسکون رکھنے کی کوشش کریں گھر کا ماحول جتنا پر سکون ہوگا اتنا اپ کا سگریٹ کی طرف خیال نہیں جائے گا ۔اگر ذیادہ ہی دل کرے تو باہر نکل جائیں اپنی پسندیدہ جگہ پر جائیں جو چیز آپکو سکون دیتی ہے وہ کریں شاپنگ کریں ہلکی پھلکی سی یا پھر اپنی فیملی کے ساتھ باہر کھانا کھانے چلے جائیں یقین کیجیئے جتنا آپ اس زہر قاتل سے بچ سکتے ہیں بچنے کی کوشش کریں جتنا وقت آپ سگریٹ سے دور ہوتے جائیں گے اتنے گھنٹے دن آپکو اس لعنت سے چھٹکارہ ملنے میں مدد دیں گے اگر آپکو اپنے پیاروں سے پیار ہے اپنی ذندگی جو اللہ کا بہترین تحفہ آپکو ملا ہوا ہے اس سے پیار ہے تو اس زہر کی طرف دیکھیں بھی نہ
یہ زہر نسلیں خراب کردیتا ہے
یورپ میں اس کی رفتار اس حد تک زور پکڑ چکی ہے 14۔15سال کی لڑکیاں لڑکے سگریٹ نوشی کررہے ہوتے ہیں کوئی پوچھنے والا ہی نہیں ہوتا والدین نے کھلی آزادی دی ہوتی ہے تو پھر وہی بچے اس سگریٹ نوشی کرتے کرتے دوسرا نشہ شروع کر دیتے ہیں ہیروئن لینی شروع کردیتے ہیں تو ایک دن نشہ نہ ملنے پر تڑپ تڑپ کر دنیا سے رخصت ہوجاتے ہیں اور والدین کو نہ ختم ہونے والا درد دے جاتے ہیں۔۔یہ تعداد ذیادہ گورے بچوں کی ہوتی ہے جن کے والدین اپنی ذندگی میں گم رہتے ہیں بچوں پر خاص توجہ نہیں دے پاتے یوں بچہ پہلے سگریٹ نوشی پھر شیشہ پھر نشے کی مختلف قسمیں خود پر ٹرائی کرتے کرتے ایک دن ہیروئن نہ ملنے پر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ۔
اس لیے والدین سے درخواست کروں گی خدارا اپنے بچوں کو اس زیر قاتل سے بچا لیں ان پر کڑی نظر رکھیں ۔”سونے کا نوالا کھلائیں لیکن دیکھیں شیر کی نظر سے ۔یہ بچے مسقبل کے معمار ہیں اگر ان کو گھن لگ گیا تو ملک کی باگ دوڑ کون سنبھالے گا ان کی پروش ہی اس طریقے سے کریں کہ یہ ہر بات آپ سے شئیر کریں اگر کوئی باہر سے انھیں سگریٹ پینے کی یا کوئی اور نشہ والی چیز کی آفر کرے یہ نہ صرف وہ آفر ٹھکرا دیں بلکہ گھر آکر سب سے پہلے آپکو اس بارے میں بتائیں سسٹم اوپر سے نہیں سسٹم نیچے سے درست کرنا شروع کریں اپنے بچوں کو معاشرے میں سر اٹھا کر چلنا سکھائیں ملک اور قوم کے لیے ان کو معاشرے کا مفید شہری بنائیں ۔۔آپ کی توجہ کے چند سال بچے کی پوری ذندگی سنوارنے کے لیے کافی ہوتی ہے ۔۔۔!!
سگریٹ نوشی سے خود بھی بچیں اپنے بچوں کو بھی بچائیں ۔اگر ایک باپ خود سگریٹ نوشی کررہا ہے وہ اپنے بچے کو سگریٹ نوشی سے کس منہ سے منہ کرسکتا ہے پہلے خود اپنی اولاد کے لیے مثال بنیں پھر وہی بچہ بڑا ہوکر آپکا نام بھی روشن کرے گا اسی ترتیب سے ایک اور کامیاب سلجھی ہوئی اگلی نسل کا ضامن بھی بن جائے گا ۔۔۔
سگریٹ نوشی پر میری یہ چھوٹی سی کوشش باغی ٹی وی والوں کی حوصلہ افزائی سے عمل میں آئی ان کی اس مہم میں ان کے ساتھ کھڑی ہوں باغی ٹی وی معاشرے میں بگاڑ کو ٹھیک کرنے کی اپنی سی کوشش کر رہا ہے باقی ٹی وی چینلز کو بھی باغی ٹی وی کی آواز میں اپنی آواز ملا کر ان کے مشن کو کامیاب بنانا چاہئیے ۔۔!!
باغی ٹی وی ۔۔۔مبشر لقمان ۔جناب ممتاز حیدر اعوان اور ان کی ٹیم کی دن رات کوششوں سے عوام آگاہی مہم کامیاب ہوگی ہے لوگوں کو شعور آنا شروع ہوچکا ہے اور اب وہ وقت دور نہیں جب اس زہر قاتل کے نام سے بھی لوگ دور بھاگیں گے کیونکہ وہ جان چکے ہوں گے یہ سکون نہیں دیتا بلکہ آپکو نشے کی طرف لے جانے والا پہلا سٹیپ ہے ۔۔!!
اللہ میرے ملک کی حفاظت فرمائے دن رات ترقی عطا فرمائے دنیا میں اس کا نام روشن ہو ۔پاکستان ہے تو ہم ہیں اللہ اس پر اپنی خاص کرم نوازی فرمائے اور باغی ٹی وی کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے آمین ثمہ آمین

Leave a reply