یہ ہے بہادر بھارتی فوج، دو عسکریت پسند، چالیس گھنٹے کا معرکہ ،بھارتی فوج نے سات گھروں کو آگ لگا دی
چالیس گھنٹے تک دو عسکریت پسندوں نے بھارتی فوج کو تگنی کا ناچ نچائے رکھا، بزدل بھارتی فوج نے چالیس گھنٹے بعد کشمیریوں کے سات گھر جلا دئیے، مقبوضہ کشمیر کے علاقے سوپور اور شوپیاں میں بھارتی فوج نےسرچ آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں کے ساتھ تصادم کے بعد کشمیریوں پر اندھا دھند گولیاں چلا دیں، چار کشمیری عسکریت پسند شہید، دس سے زیادہ کشمیری زخمی ہو گئے، ایک بھارتی فوجی مقابلے میں ہلاک ہو گیا، بھارتی فوج نے کشمیریوں پر غصہ نکالتے ہوئے کشمیریوں کے 7 گھر جلا دئیے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں بھارتی فوج کے سرچ آپریشن کے دوران کشمیری عسکریت پسندوں کی جانب سے بھارتی فوج پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد بھارت سرکار نے عسکریت پسندوں کے خلاف علاقہ میں آپریشن مزید سخت کر دیا، تمام علاقہ کی ناکہ بندی کر دی گئی، وہیل گاؤں کے نواحی بستی پوندشن میں بھارتی فوج نے جمعہ کو سرچ آپریشن شروع کیا تو کشمیری عسکریت پسندوں کی جانب سے فائرنگ کے بعد مقابلہ شروع ہوا، بھارتی فوج نے علاقہ میں کشمیریوں پر تشدد کرنا شروع کر دیا، علاقہ بھر میں انٹرنیٹ و موبائل سروس بند کر دی، چالیس گھنٹے کے طویل ترین آپریشن کے بعد بھارتی فوج نے دو عسکریت پسندوں کو شہید کر دیا تا ہم کشمیری عسکریت پسنوں کی فائرنگ سے ایک بھارتی فوجی بھی ہلاک اور ایک زخمی ہوا.
شوپیاں میں شہید ہونے والے کشمیری کی شناخت زینت الاسلام کے نام سے ہوئی، جبکہ دوسرے کشمیری کی شناخت منظور احمد بٹ کے نام سے ہوئی، بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک مزدور بھی جاں بحق ہو گیا.
بھارتی فوج نے چالیس گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد کشمیریوں کے گھروں کو آگ لگا دی، شوپیاں میں محمد یوسف، فیاض احمد ،گلزار سمیت سات کشمیریوں کے گھر جلا دئیے گئے. بھارتی فوج کی جانب سے پیلٹ گن کا بھی استعمال کیا گیا جس سے درجنوں کشمیری زخمی ہوئے
بھارتی فوج نے کشمیر کے علاقے سوپور میں بھی سرچ آپریشن کے دورن عمر شہباز وانی کو شہید کر دیا