کابل :افغانستان دھماکوں سےلرزاٹھا21 شہری جانبحق ،درجنوں زخمی ،اطلاعات کے مطابق افغانستان کے تین شہر زور دار دھماکوں سے لرز اٹھے، بم دھماکوں کے باعث 21 شہری لقمہ اجل بنے۔

افغان خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خانہ جنگی کے شکار ملک افغانستان کے دارالحکومت کابل سمیت تین شہریوں میں خوفناک دھماکے ہوئے ہیں۔

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ افغان شہر ننگرہاد میں چار دھماکے ہوئے جس میں طالبان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جب کہ کابل میں بھی دو آئی ای ڈی دھماکے ہوئے جس سے متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکوں کے نتیجے میں 21 افغان شہری ہلاک جبکہ متعدد شہریوں کے زخمی ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ افغانستان میں 29 اگست کو امریکا کے ڈرون حملوں میں بھی تین بچوں سمیت 12 شہریوں کی ہلاکت ہوئی تھی۔

ادھردوسری طرف دوشنبے میں زیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں تمام دھڑوں کی نمائندہ حکومت کے قیام کے سلسلے میں طالبان سے بات چیت کا آغاز کر دیا ہے۔

 

 

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر لکھا کہ تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، خصوصاً تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے طویل بات چیت کے بعد افغان طالبان کیساتھ مذاکرات شروع کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک شمولیتی حکومت کی خاطر تاجک، ہزارہ اور ازبک برادری کی افغان حکومت میں شمولیت کے لیے طالبان سے مذاکرات کی ابتدا کر دی ہے۔

Shares: