لاہور:شریف فیملی قومی دولت لوٹ کرلے گئی اورپارٹی ارکان قسمیں دے رہے ہے:یہ ہے ان کی زندگی کا مقصد:اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل کہتے ہیں کہ ہوتا ہے انسان سے غلطی بھی ہوجاتی ہے لیکن معاشرےمیں سمجھ داراپنے بیٹے اور خاندان کے کسی فرد کی قسم نہیں کھاتے
شہبازگل کہتے ہیں دیکھا ہےمعاشرے میں کبھی کبھار کوئی معاملہ ہوجائے اورایسے معاملات انسان کی زندگی میں ہوتے رہتے ہیں ، لیکن اکثر دیکھا ہے کہ لوگ خوف خدا کی وجہ سے کہتے ہیں کہ ٹھیک ہےمیرا فلاں سچا ہے لیکن میں تو سگے بیٹے کی بھی قسم نہیں کھاوں گا ، جس پرالزام ہے وہ اپنے آپ کو خود سچا ثابت کرے ، شہبازگل کہتے ہیں یہ معاشرے کا ایک پلس پوائنٹ ہے
ڈاکٹرشہباز گل کہتے ہیں کہ شریف فیملی نے توپارٹی ارکان کی زندگیاں بھی برباد کردی ہیں ، جو میرٹ پربات کرتےہوئے اپنے خاندان کے فرد کےلیے قسمیں نہیں اٹھاتے وہ سارے پارٹی ارکان شریف فیملی کے لیے قسمیں کھا رہے ہیں ، ان کی صفائیاں دے رہے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ وہ حیران ہیں کہ زندگی میں اور بھی معاملات ہوتے ہیں لیکن جب بھی کوئی بات ہوئی ہے تو ن لیگ کے مقلد کارکنان ، پارٹی ممبران قسمیں کھاتے ہیں کہ نوازشریف کی ساری کی ساری دولت محنت اور خون پسینے سےبنائی ہوئی ہے
ان کا کہنا تھا کہ کوی مریم نوازکی دولت کوجائزثابت کرنے کےلیے قسمیں کھارہےہیں تو کوئی شہبازشریف کوسمجھی تے ہیں کہ ان کی ساری کی ساری دولت اپنے ہاتھ سے کمائی کی ہے
ڈاکٹرشہازگل کہتے ہیں کہ وہ حیران ہیں کہ بڑے بڑے معزز،بذرگ اورقابل احترام پارٹی ارکان کو بھی مجبور کردیا گیا ہےکہ وہ بس ہر وقت صفائیاں پیش کریں ، ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کہیں بھی ایسے نہیں دیکھا کہ ملزم اس کے انتہائی قریبی خونی رشتے اورپھروکیل کے علاوہ کوئی بھی سامنے نہیں آیا لیکن یہاں تو پوری کی پوری پارٹی ہی قسمیں کھانے اورصفائیاں دینے پرلگی ہوئی ہے
وہ کہتے ہیں کہ وہ اس بات پر بھی حیران ہیں کہ ان قسمیں کھانے والوں کوکیا یہ احساس نہیں ہوتا کہ ہمارا کیا بنے گا اورہم لگے ہوئے ہیں ہر وقت شریف فیملی کی دولت کے دفاع میں
شہاز گل کہتےہیں کہ شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس میں اہلیہ اوربچوں سے لاتعلق،معاون خصوصی شہبازگل کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے بیٹے والد سے لاتعلق لیکن دادا کی جائیداد سے تعلق ہے،
معاون خصوصی شہبازگل کا کہنا تھا کہ نئی بات نہیں،نوازشریف سپریم کورٹ میں اپنے بچوں سے لاتعلقی کا اظہارکرچکے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ دولت نے سگے باپ کواولاد سے دولت کی خاطرلا تعلق پیش کردیا
ان کا کہنا تھا آئندہ جب ووٹ دینا پڑا ن لیگ لائن میں لگ کر دے گی اور آپ خاموش ہوں گی،