فیسکو صارفین کو بجلی کے بلوں کی 100 فیصد ادائیگی کے بدلےاذیت ناک موت کا تحفہ

0
62

سرگودھا( نمائندہ باغی ٹی وی) کے عوام بجلی کے بلوں کی ماہانہ 100 فیصد ادائیگی کرتے ہیں اور یہاں بجلی چوری جیسے واقعات نہیں ہوتے. شہری اپنے بچوں کا پیٹ کاٹ کر ہزاروں روپے ماہانہ کے بل ادا کرتے ہیں. بدقسمتی سے فیسکو کا کام صارفین کو اچھی سہولیات کی بجائے صرف بلوں کی وصولی اور ایک دن کی تاخیر پر بھی میٹر کنکشن کاٹنا رہ گیا ہے. اکثر جگہوں پربجلی کے میٹر بھی بجلی کے کھمبوں پر لگا دیئے جاتے ہیں جس سے بارش کے دنوں میں کرنٹ کھمبوں میں موت کا پیغام لے کر آجاتا ہے، خطرناک ٹرانسفارمر اور کھمبے سڑکوں کے درمیان کھڑے ہیں، جس سے تجاوزات میں اضافہ اور ٹریفک حادثات رونما ہوتے ہیں جبکہ بجلی کی تاروں کے گچھے گلی محلوں اور بازاروں میں لٹکےہوئے ہیں، اور کوئی حفاظتی انتظامات نہیں ہیں. بجلی کی خطرناک تاریں گھروں کی چھتوں سے گذر رہی ہیں جس سے آئے روز اموات معمول بن چکی ہیں. گذشتہ دنوں سکا کالونی میں 4 سالہ محسن اور 6 سالہ قیصر گھر کی چھت پر کھیلتے ہوئے بجلی کی تار سے لپٹ کر زندگی ہار گئے. کئی بار شکایت کے باوجود واپڈا نے گھر کی چھت سے تار نہیں ہٹائے. شہریوں میں ایسے واقعات کے خلاف شدید غم وغصہ ہے. مطالبہ ہے کہہ واپڈا لواحقین کے ورثا کو ایک کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرے، بجلی کی تاروں کو انڈر گراؤنڈ کیا جائے،سڑکوں کے درمیان سے کھمبے اور ٹرانسفارمر ہٹائے جائیں.

Tagsbaaghi

Leave a reply