کراچی:آصف علی زرداری نے ن لیگ کی ایک اوروکٹ گرادی:سینیٹرکے بیٹے پی پی میں اڑان کےلیے تیار،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے زوال کا سلسلہ کچھ دن رکنے کےبعد اب پھرشروع ہوگیا ہے ، ن لیگ میں ٹوٹ پھوٹ جاری ہے اورتازہ واقعہ میں ن لیگ کے ایک اہم رکن سینیٹر دلاورخان کے بھائی اعظم خان اوربھتیجوں نے ن لیگ سے اظہارنفرت کرتےہوئے پی پی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی دعوت پر سینیٹر دلاور خان کے بیٹے اور بھائی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے، عدنان خان اور اعظم خان کل شمولیت کا اعلان کریں گے، اعظم خان کا تعلق مسلم لیگ(ن) سے تھا۔
ذرائع کے مطابق سینیٹ میں آزاد گروپ کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر دلاور خان کے بیٹے اور بھائی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے عدنان خان اور اعظم خان کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔
عدنان خان گزشتہ انتخابات میں صوبائی اسمبلی کی نشست کے لیے آزاد امیدوار تھا، سینیٹر دلاور خان کے بھائی اعظم خان کا تعلق مسلم لیگ(ن) سے تھا، عدنان خان اور اعظم خان کل شمولیت کا اعلان کریں گے۔
گزشتہ روز پیپلزپارٹی نے سندھ میں فنکشنل لیگ کی اہم سیاسی وکٹ گرائی، فنکشنل لیگ کے اکبر شاہ راشدی اور مہتاب اکبر راشدی نے پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے، فنکشنل لیگ کے رہنماء اکبرشاہ راشدی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کی تصدیق کردی ہے، اکبر راشدی نے کہا کہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کے فیصلے پر پیرپگارا نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس سے قبل مسلم لیگ ق سے تعلق رکھنے والے مظہرعباس اور متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رانا امجد علی بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہوچکے ہیں۔ چئیرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے دوران مظہر عباس اور رانا امجد علی نے پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔








