"گلاب” بھارتی ریاستوں اڑیسہ اور آندھرا پردیش کے درمیانی ساحل سے ٹکرا گیا، 3 افراد جاں بحق

0
46
گلاب-بھارتی-ریاستوں-اڑیسہ-اور-آندھرا-پردیش-کے-درمیانی-ساحل-سے-ٹکرا-گیا-3-افراد-جاں-بحق #Baaghi

سمندری طوفان گلاب بھارتی ریاستوں اڑیسہ اور آندھرا پردیش کے درمیانی ساحل سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں2 ماہی گیروں سمیت 3 شہری ہلاک ہوگئے۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق گلاب بھارتی ریاستوں سے 95 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کی ہواؤں کے ساتھ ٹکرایا طوفان کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے دونوں بھارتی ریاستوں کے ساحلی علاقوں سے 2 لاکھ سے زائد افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔


ایسٹ کوسٹ ریلوے کی جانب سے طوفان گلاب کی وجہ سے 34 ٹرینوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے آندھرا پردیش کی انتظامیہ نے لوگوں کو خبر دار کیا ہے کہہ تیز رفتار ہواوں کی وجہ سے بجلی کے کھمبے ، درخت نقصان کا سبب بن سکتے ہیں جبکہ تیز چوفانی بارشیں نہروں اور ندی نالوں میں خطرناک صورتحال پیدا کر سکتی ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال میں بننے والے طوفان ‘گلاب’ سے پاکستان کے ساحلی علاقوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے-

خلیج بنگال میں بننے والے طوفان "گلاب” سے پاکستان کو خطرہ نہیں محکمہ موسمیات

محکمۂ موسمیات کے ترجمان نے 25 ستمبر کو جاری اپنے بیان میں کہا تھا کہ وسطی خلیجِ بنگال میں ہوا کا شدید کم دباؤ ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہو رہا ہے، یہ ڈیپ ڈپریشن کراچی سے 2 ہزار 425 کلو میٹر دور ہے آج شام تک سائیکلونک طوفان بن سکتا ہے، سائیکلون کا رخ مغرب میں بھارت کی جانب ہے پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو اس طوفان سے خطرہ نہیں ہے۔

خیال رہےحکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال میں موجود ڈیپ ڈپریشن نے سائیکلونک طوفان کی شکل اختیار کر لی ہے جو کہ اپنی نوعیت کی نایاب موسمیاتی سرگرمی ہے کیوں کہ عام طور ستمبر میں بحیرہ عرب اور خلیج بنگال میں سائیکلون نہیں بنتے بلکہ یہ سائیکلون اکتوبر اور نومبر میں بنتے ہیں-

سائیکلون بننے پر اس کا نام گلاب رکھا گیا ہے جو کہ پاکستان کا تجویز کردہ نام ہے اور اس سائیکلون کے باعث وسطی بھارت اور گجرات کے بعد جنوبی پاکستان اور کراچی میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔

سمندری طوفان ’گلاب‘ آج ساحل سے ٹکرائے گا ، متعقلہ ادارے ہائی الرٹ

Leave a reply